پاکستان نے وائٹ واش کردیا

0
36

پاکستان نے وائٹ واش کردیا
باغی ٹی وی : پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز تین صفر سے جیت لی۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کی جانب سے دیا گیا 130 رنز کا ہدف باآسانی 16 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 41 جب کہ خوشدل شاہ نے 36 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی واضح رہے کہ پاکستان کی زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز میں یہ مسلسل 14 ویں جیت ہے۔

اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو زیادہ اچھا ثابت نہ ہو سکا اور مہمان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے عمدہ گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور اپنے مقررہ چار اوورز میں 13 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ زمبابوے کی جانب سے کپتان چیبابا 31 اور ٹری پانو 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

Leave a reply