پاکستان ویمن فٹسال ٹیم کی تاریخی شمولیت: ایشین کپ کوالیفائرز 2025 میں

fustal

پاکستان ویمن فٹسال ٹیم اگلے سال ہونے والے ایشین کپ کوالیفائرز میں پہلی بار شرکت کا اعزاز حاصل کر رہی ہے۔ یہ کوالیفائرز جنوری 2025 میں منعقد ہوں گے، جو قومی خواتین کی فٹسال ٹیم کے لیے ایک نیا سنگ میل ہے۔کوالیفائرز کے ڈراز حال ہی میں جاری کیے گئے ہیں، جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ یعنی گروپ بی میں شامل ہیں۔ اس گروپ کی میزبانی انڈونیشیا کرے گا، جہاں میزبان ملک کے علاوہ ہانگ کانگ اور کرغیزستان کی ٹیمیں بھی موجود ہوں گی۔
پاکستان ویمن فٹسال ٹیم کے میچز کا شیڈول کچھ اس طرح ہے: 11 جنوری کو ہانگ کانگ کے خلاف ، 13 جنوری کرغزستان کے خلاف اسی طرح 17 جنوری انڈونیشیا کے خلاف جبکہ 19 جنوری بھارت کے خلاف کھیلا جائے گا، یہ میچز کھلاڑیوں کے لیے بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کا ایک اہم موقع فراہم کریں گے۔
ایشین کپ میں جگہ بنانے کے لیے، ہر گروپ سے دو بہترین ٹیمیں اور ایک تیسری بہترین ٹیم کوالیفائی کریں گی۔ یہ ٹورنامنٹ مئی 2025 میں چین میں منعقد ہوگا، جہاں مختلف ممالک کی بہترین ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔پاکستان ویمن فٹسال ٹیم کی یہ پہلی شمولیت ایک اہم پیش رفت ہے، جو خواتین کے کھیلوں کی ترقی کی جانب اشارہ کرتی ہے۔ کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی محنت اور عزم اس بات کا مظہر ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے لیے تیار ہیں۔
یہ تاریخی موقع نہ صرف کھلاڑیوں کے لیے، بلکہ ملک میں خواتین کے فٹسال کی ترقی کے لیے بھی ایک نئے آغاز کی علامت ہے۔ شائقین اور کھیلوں کے حلقے اس بات کی امید رکھتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم اپنے حریفوں کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، اور یہ مقابلے ان کی محنت اور عزم کی کامیابی کی عکاسی کریں گے۔

Comments are closed.