پاکستانی عوام کی اوسط عمر میں کمی کا انکشاف. پاکستان آبادیاتی سروے

0
35

پاکستانی عوام کی اوسط عمر میں کمی. پاکستان آبادیاتی سروے جاری کردیا گیا

پاکستان آبادیاتی سروے 2020 کے مطابق ملک میں شہریوں کی اوسط عمر میں کمی ہوئی ہے۔ پاکستان آبادیاتی سروے 2020 کے نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں جس میں ملک میں عوام کی اوسط عمر ، شرح اموات اور بیماریوں سمیت دیگر معلومات کا ذکر ہے۔ اوسط عمر میں کمی نوٹ کی گئی ہے جبکہ پاکستان آبادیاتی سروے 2020 کے مطابق ملک میں شہریوں کی اوسط عمر 65.4 سال سے کم ہوکر 65 سال ہوگئی ہے۔

سروے کے مطابق مردوں کی اوسط عمر میں 64.3 سے بڑھ کر 64.5 سال ہوگئی ہے دوسری جانب خواتین کی اوسط عمر 66.5 سے کم ہو کر 65.5 پر آگئی۔ علاوہ ازیں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں کمی دیکھی گئی ہے رپورٹ کے مطابق ملک میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ 2017 میں نوزائیدہ بچوں کی مجموعی شرح اموات ایک ہزار میں سے 62 تھی جو کہ 2020 میں گھٹ کر 56 ہوگئی۔ دیہی علاقوں میں بچوں کی شرح اموات ایک ہزار میں 59 جب کہ شہری علاقوں میں 50 رہی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کی رہائشگاہ پر 90 لاکھ روپے کے بلٹ پروف شیشے لگائے جائیں گے
میٹا اور ٹوئٹر کے بعد ایمازون کا اپنے10 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا ارادہ
چین اور ایران امریکہ میں مخالفین کی جاسوسی کرارہے ہیں، امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن
پاکستان آبادیاتی سروے کے طابق؛ اموات کی سب سے بڑی وجہ دل کی بیماریاں جبکہ آبادیاتی سروے 2020 میں ملک میں اموات کی سب سے بڑی وجہ دل کی بیماریوں کو قرار دیا گیا ہے. اور اس کے علاوہ بخار، فالج، شوگر، کینسر، دمہ اور سانس کی بیماریاں بھی اموات کی دیگر بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔

Leave a reply