انگلینڈ کے خلاف پاکستانی بلے باز مشکلات کا شکار

باغی ٹی وی :پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے تیسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

ساؤتھمپٹن کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ کی پہلی اننگز 583 رنز کے جواب میں پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 33 رنز بنا لیے ہیں۔

اسد شفیق 4، بابر اعظم 11، شان مسعود 4 جبکہ عابد علی ایک رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، اس وقت اظہر علی اور فواد عالم کریز پر موجود ہیں

ساؤتھمپٹن میں کھیلے جا رہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کے کپتان جوئے روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز روری برنس اور ڈوم سبلے نے کیا تاہم 12 کے مجموعی اسکور پر شاہین شاہ آفریدی نے روری برنس کو پویلین کی راہ دکھادی، وہ صرف 6 رنز بناسکے۔

73 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کی دوسری وکٹ گری جب ڈوم سبلے 22 رنز بناکر یاسر شاہ کا شکار بنے۔اس کے بعد کپتان جوئے روٹ 29 اور اولی پوپ صرف 3 رنز بناکر بالترتیب نسیم شاہ اور یاسر شاہ کا نشانہ بن گئے اور یوں انگلینڈ نے 127 رنز پر 4 وکٹیں گنوادیں۔تاہم پانچویں وکٹ پر جوس بٹلر اور زیک کرولی کے درمیان شاندار 205 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی جس نے انگلینڈ کو مشکل سے نکال دیا

Shares: