پاکستان میں فروخت کی جانے والی سوزوکی ویگنار بمقابلہ بھارتی ویگنار ، تقابلی جائزہ
باغی ٹی وی : پاکستان میں گاڑیوں کی قیمت دوسرے ممالک کی نسبت بہت زیادہ ہے . اس کی مثال سوزوکی ویگنار ہی سے لگا لیں کہ بھارت میں سوزوکی ویگنار پاکستان میں بیچی جارنے والی ویگنار سے قیمت میں بہت کم ہے اور اس کی انجن کی استعداد اور دیگر خوبیاں پاکستان میں بیچی جانے والی ویگنار سے زیادہ ہیںَ.
پاکستان میںبیچی جانے والی ویگنار اے جی ایس 18 لاکھ 90 ہزار کی ہے اور بھارت میں ویگنار زید ایکس آئی 5 لاکھ 44 ہزار بھارتی روپے کی ہے جس کو اگر پاکستانی روپے میں تبدیل کیا جائے تو یہ 11 لاکھ 84 ہزار 385 روپے بنتے ہیں.اگر دیکھا جائے کہ بھارت میں فروخت ہونے والی سوزوکی ویگنار اپنے فنکشن اور کوالٹی کے لحاظ سے پاکستانی ویگنار سے ایڈوانس ہے. بھارتی ویگنار کا انجن 1197 سی سی ہے جبکہ پاکستانی ویگنار کا انجن 998 سی سی ہے.
اسی طرح پاکستانی سوزوکی ویگنار صرف فرنت ونڈو کی خوبی رکھتی ہے جبکہ بھارتی ویگنار فرنٹ اور ریئر ونڈو کی کوالٹی کی حامل ہے.اس کے علاوہ ایئر گیس ، فرنٹ فوگ گیس.ٹچ انفو ٹینمنٹ ، سٹیرنگ کنٹرول، اے بی ایس ایج، الاؤ وہیل جیسی اضافی خوبیاں پاکستانی ویگنار میں نہیں ہیں جبکہ بھارتی ویگنار میں موجود ہیں.
تمام تر خوبیوں کے باوجود بھارت کی سوزوکی ویگنار پاکستان میں بیچی جانے والی ویگنار کے مقابلے میں سات لاکھ روپے سستی ہے جبکہ بھارت کی طرف سے دی جارنے والی ویگنار کم قیمت ہونے کے باوجود زیادہ خوبیوں کی حامل ہے.