پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، وزیراعظم کی حریت وفد سے گفتگو

حریت رہنماؤں کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے،

کشمیر، یوم سیاہ، وزیراعظم عمران خان کا دنیا کے نام اہم پیغام

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیری بھائیوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستانی عوام کا دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے،پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اتوار کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حریت رہنمائوں کے وفد میں نثار مرزا، محمد حسین خطیب اور جاوید اقبال شامل تھے، معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی ملاقات میں موجود تھیں،

حریت رہنمائوں نے عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کرے گی۔ پاکستانی عوام کا دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے، پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، حکومت پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی اور مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کرے گی،

Comments are closed.