پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈیفالٹر نکلے
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : ڈیرہ اسماعیل خان پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری خرم نواز خان گنڈہ پور ڈیفالٹر نکلے۔ بنکنگ کورٹ نے اثاثے نیلام کرنے کاحکم دیدیا۔ اشتہار جاری۔ 25فروری کو نیلامی ہوگی۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری خرم نواز خان گنڈہ پور جوکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تعلیم یافتہ فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے دیگر بھائیوں جاوید نواز خان گنڈہ پور(سابق جسٹس پشاور ہائیکورٹ و بنکنگ کورٹ، میجر (ر) قیصر نواز خان گنڈہ پور، سلیم نواز خان گنڈہ پور)بھابھیوںمسماة شاہدہ نواز، مسماة شمس النساء اور دیگرپارٹنر جاوید احمد اعوان (برادر سابق وفاقیہ وزیر مختاراحمد اعوان)کے ساتھ سانجھ انٹرپرائزز ، درابن خورد، ڈیرہ اسماعیل خان کی بنیاد رکھی اور سانجھ انٹرپرائزز، رجسٹرڈ آفس نمبر2364شاہراہ راشد چوک شاخ عباس ملتان کے نام پرمختلف اوقات میںایس ایم ای چوک نواں برانچ ملتان سے قرض حاصل کیا جو کہ گذشتہ کئی سالوں سے سود سمیت بقایاچلاآرہاہے۔ چار کروڑ چھپن لاکھ اڑتیس ہزارآٹھ سو انتالیس روپے کاڈیفالٹر ہونے پر بنکنگ کورٹ نمبر1ڈیرہ اسماعیل خان کے جج مزمل شاہ خٹک نے کمپنی اور اس کے ڈائریکٹر ز/شیئرزہولڈرزکے کمپنی اثاثے نیلام کرنے کاحکم صادر کردیاہے ۔ بنکنگ کورٹ کے حکم کے مطابق سانجھ انٹرپرائزز کے اثاثوں میں45کنال اراضی اور دال و جنرل ملزکی بلڈنگ و مشینری نیلام کی جائیگی۔نیلامی میں ہر خاص وعام حصہ لے سکتاہے۔ سب سے زیادہ بولی دینے والے کو کامیاب قرار دیاجائے گا بشرطیکہ عدالت اس کی توثیق کرے۔ اشتہار میں مزید کہاگیاہے کہ عدالت کو کوئی بھی بولی منظور کرنے یا نہ کرنے کاااختیار حاصل ہوگا جبکہ کامیاب بولی دہندہ کو زرنیلام کا ایک چوتھائی حصہ موقع پر آکشنیئر کے پاس جمع کرانا ہوگا اور بقایا تمام زرنیلام 15دن کے اندر عدالت میں جمع کراناہوگانیز اگر کسی اور ادارے یا شخص کا جائیداد مذکور پر کوئی بقایاجات یا قرض ہوں تو وہ نیلامی سے قبل عدالت کے نوٹس میں لاسکتاہے