پاکستان میں یومیہ 15 سے 20 افراد خودکشی کرکے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر رہے ، بلاول بھٹو

0
44

پاکستان میں یومیہ 15 سے 20 افراد خودکشی کرکے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر رہے ، بلاول بھٹو

باغی ٹی وی : بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں غربت کی شرح میں اضافے کا ذمہ دار موجودہ حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 30 فیصد اضافے کے ساتھ ساڑھے آٹھ کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر کراس کرنے والے ہیں. ، غریب کا کوئی پرسان حال نہیں۔آج لوگ غربت کی وجہ سے موت کو سینے سے لگا رہے ہیں.

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان میں یومیہ 15 سے 20 افراد خودکشی کرکے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کررہے ہیں۔ انہوں نے خان صاحب پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب! اپنی خیالی دنیا سے باہر آئیں، اشرافیہ کے لئے ایمنسٹی اسکیم اور غریبوں کے لئے لنگر خانے، ایسے نہیں چلے گا۔


چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ جب مہنگائی کی سالانہ شرح 14 فیصد سے تجاوز کرجائے گی تو عام آدمی آخر کیسے گزارا کرے گا؟ پاکستان میں دوائیں سو فیصد سے زائد مہنگی ہوچکی ہیں، عمران خان نے عام آدمی کی جیب سے 90 ارب روپے سے زائد نکالنے کیلئے ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

ادھر بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان کو این اے 249 کی جیت کی مبارک باد ہو، دوبارہ گنتی میں ہماری برتری 900 ووٹوں سے زیادہ ہوگئی، غلط الزامات بے نقاب ہوگئے اور سچ سامنے آگیا، اہلیان کراچی نے سلیکٹڈ کو مسترد کرکے پی پی پی کو اپنی امیدوں کا محور بنایا

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ غلط الزامات بےنقاب ہوگئےاورسچ سامنے آگیا،اہلیان کراچی نےسلیکٹڈکو مستردکرکےپیپلز پارٹی کواپنی امیدوں کا محور بنایا

Leave a reply