پاکستان اتھلیٹکس فیڈر یشن کے صدر کی عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس

0
79

پاکستان اتھلیٹکس فیڈر یشن کے صدر میجر جنرل(ر) محمد اکرم ساہی سیکرٹری محمد ظفر اور عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس
صدر اتھلیٹکس فیڈریشن نے کہا کہ ارشد ندیم پاکستان کا فخر ہیں انہوں نے اولمپک کے لئے کوالیفائی کیا۔ارشد ندیم پاکستان کا سرمایہ ہیں ۔ جنرل اکرم ساہی

جنرل اکرم ساہی نے مزید کہا کہ ارشد ندیم نے 86.5 میٹر تھرو کی ہے ۔ارشد ندیم موجودہ ورلڈ چیمپئن سے چند سینٹی میٹر کے فاصلے پر ہیں ۔ جنرل اکرم ساہی
ارشد ندیم اولمپکس میڈل جیتنے کی پوزیشن میں ہیں ۔ ہم نے وزیر اعظم ، وزیر بین الصوبائی رابطہ اور ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کیا ہے کہ ارشد ندیم میڈل جیت سکتے ہیں ۔

ارشد ندیم اور ان کے کوچ نے اپنی ہمت سے زیادہ بہتر نتائج دییےہیں ۔ ہم نے ارشد ندیم کو ٹریننگ کے لیے قازقستان بھجوانے کا فیصلہ کیا ارشد ندیم کی بیرون ملک ٹریننگ کے لیے تمام فنڈز کا بندوبست کرلیا ہے ۔ حکومت نے ارشد ندیم کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔ نیپال ساوتھ ایشین گیمز میں پانچ اتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ لیے گئے۔ باقی گیمز کے ایک یادو کھلاڑیوں کے ٹیسٹ لئے گئے ۔تین اتھلیٹس کے ٹیسٹ پازیٹیو آگئے ۔ دو اتھلیٹس نے بی سیمپل کروانے کا کہا وہ بھی مثبت آگئے۔ہم نے واڈا قوانین کے تحت تینوں اتھلیٹس پر پابندی لگادی۔

جنرل اکرم ساہی نے مزید کہا کہ ہم نے اتھلیٹس کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی ۔ پی او اے نے ہمیں لکھا کہ ابھی کمیٹی نہ بنائیں انٹر نیشنل سطح پر معاملہ چل رہا ہے ۔
اتھلیٹس پر پابندی کے فیصلے کے بعد پی او اے نے کمیٹی بنائی ،کمیٹی بنانا پی او اے کے دائرہ کار میں نہیں ہے ،ہم نے معاملہ دونوں ڈیپارٹمنٹس کو بھجوادیا ہے ۔ ہم نے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے پی او اے کی کمیٹی سے تعاون کیا۔ مگر جب پی او اے نے معاملہ حد سے بڑھایا تو ہم نے کمیٹی کے سامنے جانے سے انکار کیام
پی او اے نے کہا کہ اتھلیٹکس فیڈریشن کو معطل کردیا۔

جنرل اکرم ساہی نے مزید کہا کہ پی او اے کے فیصلے پر میں نے آزاد ہونے پر نوافل ادا کئے ۔ پی او اے میں کرپشن اور بے اصولی کے علاوہ کچھ نہیں ہورہا ہے ۔ اکرم ساہی آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری وصال خان نے پی او اے سے حساب مانگا ہے ۔ وصال خان نے لاکھوں ڈالرز کا حساب مانگا ہے ۔ میں نے اور اتھلیٹکس فیڈریشن نے ہمیشہ پی او اے کے اجلاس میں اصول کی بات کی ہے۔

صدر اتھلیٹکس فیڈریشناکرم ساہی نے مزید کہا کہ پی ایس بی اجلاس میں جنرل عارف سے کہا کہ ارشد ندیم کی ٹریننگ اور پروب کمیٹی پربات کرنی ہے ۔ صدر پی او اے نے ایک وٹس ایپ کیا ۔ اب ہم نے الحاق نہیں لینا بلکہ پی او اے نے الحاق دینا ہے ۔ پی اوا ے سے الحاق کے لئے ہماری شرائط ہیں ۔ ہماری شرائط تسلیم ہونے تک ہم الحاق نہیں لیں گے ۔
جنرل عارف اور خالدمحمود کی موجودگی میں ہم پی او اے سے الحاق نہیں لیں گے۔ پی او اے کے لیٹر میں لکھا ہے کہ ارشد ندیم پی او اے کے پرچم تلے انٹر نیشنل ایونٹس میں حصہ لے سکتے ہیں ۔

Leave a reply