پاکستان افغان طالبان کاگھر:مدارس چھاونیاں:افغانستان چھوڑا توپھربہت قتل وغارت ہوگی:امریکی جنرل کی جوبائیڈن کوبریفنگ

0
44

نیویارک: پاکستان افغان طالبان کا گھر:مدارس ان کی چھاونیاں :ہم نے افغانستان چھوڑا توپھربہت قتل وغارت ہوگی:امریکی جنرل کی جوبائیڈن کوبریفنگ ،اطلاعات کے مطابق امریکی فوج کے ایک سابق اعلیٰ عہدیدار نے پاکستان پرالزامات لگاتے ہوئے امریکی قانون سازوں کو بتایا کہ پاکستان میں افغان طالبان کی محفوظ پناہ گاہ ر ہی ہے اور اس جہادی تنظیم کی ابتدا اس ملک کے مدارس سے ہوئی تھی ۔

ذرائع کے مطابق منگل کو ایک پارلیمانی سماعت کے دوران ، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سابق چیئرمین ، ریٹائرڈ جنرل جوزف ایف ڈنفورڈ نے بھی قانون سازوں کو یہ بھی بتایا تھا کہ جلدی میں افغانستان سے امریکی سکیورٹی فورسز کی واپسی کے بعد وہاں خانہ جنگی کا امکان بہت زیادہہے۔انہوں نے کہا ، ہم جانتے ہیں کہ پاکستان میں افغان طالبان کی پناہ ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ وہ ماسکو کے دوروں ، بیجنگ کے دوروں اور دوسرے ممالک کے دوروں کے ذریعے سفارتی کوششوں کے ساتھ سرگرم عمل ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ انہوں نے خلیج کا سفر کیا۔ ہم جانتے ہیں کہ ایران ان کی کچھ ساز و سامان کے ساتھ مدد کر رہا ہے ۔ڈنفورڈ نے کہا کہ طالبان کو منشیات کی تجارت سے مالی مدد ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان ایک سنی دہشت گرد تنظیم ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ، انہوں نے کہا ، اس میں کوئی شک نہیں کہ افغان طالبان پاکستان کے مدرسوں سے پنپتے ہیں۔ڈنفورڈ نے قانون سازوں کو بتایا کہ دہشت گردی کا خطرہ کم ہوا ہے کیونکہ امریکہ نے افغان افواج کو تربیت دی ہے اور امریکی فوج کی موجودگی مستقل طور پر برقرار ہے۔

انہوں نے کہا ، ہمیں یقین ہے کہ یہ خطرہ 18 سے 36 ماہ کی مدت کے دوران دوبارہ پیدا ہوسکتا ہے۔ مادر وطن اور ہمارے اتحادیوں کے لئے خطرہ بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان سکیورٹی فورسز کا ایک حد تک امریکی معاشی امداد اور آپریشنل امداد پر انحصار ہے۔ وہ کچھ دیر تک اس طرح بنے رہیں گے۔

Leave a reply