پاکستان ایک بار پھر 5 اگست 2019 کو دولخت ہوگیا ، عبداللہ گل

لاہور : تحریک نوجوانان پاکستان کے سربراہ ، غازی جنرل حمید گل کے صاحبزادے عبداللہ گل نے خبردار کرتے ہوئے کہہ دیا کہ قوم کو پتہ نہیں‌چلا اور پاکستان ایک بار پھر 5 اگست 2019 کو دولخت ہوگیا

عبداللہ گل نے ” کشمیر کیسے آزاد ہو گا ” سیمینار میں‌ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کھوکھلے دعوے کررہی ہے ، فوج نے تو اپنا فرض ادا کرتے ہوئے کہہ دیا ہے کہ وہ تیار ہیں فوج کو کس نے بھارتی مظالم سے نجات دلانے کے لیے آگے بڑھنے کا حکم دینا تھا ، یہ تو حکومت کی ذمہ داری ہے ،لیکن عمران خان صرف بیان بازی سے کشمیر فتح کرنے کے دعوے کررہے ہیں .

جنرل حمید گل کے فرزند ارجمند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج کا ماٹو ایمان ، تقوی ، جہاد کہاں گیا ، کیوں گھبراتے ہیں، عمران خان ٹیپو سلطان بنیں ، ٹویٹ سلطان نہ بنیں اعلان جہاد کریں اور علم جہاد بلند کرتے ہوئے کشمیریوں کو بھارت کی غلامی سے نجات دلانے کے لیے آگے بڑھیں

Comments are closed.