پاکستان پھرمشکل وقت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہوگیا
اسلام آباد: پاکستان پھرمشکل وقت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہوگیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے یمن کے معاملے پر سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کے حملے سعودی عرب کی سالمیت کے خلاف ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ زاہدحفیظ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان یمن کےمعاملےپرسعودی عرب سے اظہار یکجہتی کرتا ہے حوثی باغیوں کےمیزائل اور ڈرون حملےسعودی عرب کی سالمیت کیخلاف ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کےدفاعی اقدامات سےکئی جانیں بچیں جو قابل تعریف ہے، پاکستان سعودی عرب کے بیرونی جارحیت کیخلاف حق حفاظت کی حمایت کرتاہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان یمن معاملہ پر فریقین کو پرامن مذاکرات شروع کرنے پر زور دیتا ہے، کولیشن کی جانب سے یمن کی سالمیت کیلئےاٹھائےگئےاقدامات کو سراہتےہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان کویمن میں حوثی باغیوں کے حالیہ فسادات پر گہری تشویش ہے، پاکستان جنگ پر نہیں بلکہ مسائل کےپرامن حل پریقین رکھتا ہے۔