پاکستان ایگریکلچر انجیئنرنگ کونسل کے وفد کا بارانی یونیورسٹی کا دورہ

0
61

پاکستان ایگریکلچر انجیئنرنگ کونسل کے وفد کا بارانی یونیورسٹی کا دورہ

راولپنڈی25جولائی (اے پی پی) وائس چانسلر پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان نے کہا ہے یونیورسٹی کا بنیادی مقصد نہ صرف طلباء کو معیاری تعلیم مہیا کرنا ہے بلکہ سرکاری وغیرسرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ خطہ پوٹھوہارکی ضروریات ومسائل کو بھی حل کرنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی میں آئے ہوئے پاکستان ایگریکلچر انجیئنرنگ کونسل کے وفد سے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ وائس چانسلر نے فیکلٹی کے قیام کے اغراض و مقاصد بتائے اورکونسل کا پاکستان میں انجیئنرنگ کے شعبے میں خصوصی کردار ادا کرنے کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ایگریکلچر انجیئنرنگ کے شعبے کا نصاب اس بات کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے جس سے مستقبل میں درپیش مسائل کو حل کیا جا سکے اور کہا کہ اس فیکلٹی میں طلباء کو اپنے بہتر مستقبل بنانے کےلئے سپیشلائزیشن کےلئے وسیع ایریا دیا گیا ہے اور ان کو نہ صرف تعلیم دی جائے گی بلکہ ان کو عملی تربیت بھی دی جائے گی تا کہ ملک کو درپیش مسائل کا کامیابی سے تدارک کر سکیں ۔ اس سے موقع پر ڈاکٹر عمیر اور ڈاکٹر طاہر اقبال نے وفد کا استقبال کیا اور بریفننگ دی ۔ وفد نے یونیورسٹی میں شعبے کے کلاس روم، لیبارٹریز، لائبریری کا دورہ کیا اور طلباء کے ساتھ بھی ملاقات کی اور یونیورسٹی کی جانب سے انفراسٹکچر پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر وفد نے بارانی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی جانب سے تعلیم وتحقیق کےلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا اور اس امر کا اظہار کیا کہ کونسل اس حوالے سے بارانی یونیورسٹی کی ہر ممکن مدد کرے گی ۔

Tagsbaaghi

Leave a reply