پاک فضائیہ نے انٹر سروسز گالف چیمپئین شپ 2021  جیت لی

0
26

پاک فضائیہ نے انٹر سروسز گالف چیمپئین شپ 2021  جیت لی۔

ترجمان پاک فضائیہ  کے مطابق گالف چیمپئین شپ پاکستان ائیر فورس سکائی ویو گالف اینڈ کنٹری کلب، لاہور میں منعقد ہوئی۔ ائیر وائس مارشل ظفر اسلم تقریب تقسیم انعامات کے مہمانِ خصوصی تھے۔ ائیر وائس مارشل ظفر اسلم کا کہنا تھا کہ گالف ایک ایسا کھیل ہے جو تینوں مسلح افواج کے کھلاڑیوں کو قریب لا کر صحتمند کھیل کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا باعث ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر وائس مارشل ظفر اسلم نے جیتنے والوں کھلاڑیوں کو ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے۔ انٹر سروسز گالف چیمپیئن شپ کی پروفیشنل ٹرافی پاک فضائیہ نے جیتی۔ پاک آرمی نے گالف کی ایمیچئیر ٹرافی حاصل کی۔ گیسٹ کیٹگری میں ریئر ایڈمرل طارق علی، بریگیڈیئر طاہر اور ریئر ایڈمرل عبدالباسط نے بالترتیب پہلا، دوسرا اور تیسرا نیٹ انعام حاصل کیا۔ پہلے، دوسرے اور تیسرے گراس انعام کے حقدار ائیر کموڈور طارق عثمان عباس، کموڈور ساجد حسین اور ائیر کموڈور عمران مدد ترمذی قرار پائے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سب سے طویل شاٹ کا انعام کموڈور  وجیہ الحسن  نے حاصل کیا۔پن کے نزدیک ترین شاٹ  کا انعام ایئر وائس مارشل ظفر اسلم  نے حاصل کیا۔ انٹر سروسز گالف چیمپئین شپ۔2021 پاک آرمی، نیوی اور فضائیہ کی ٹیموں کے مابین 15 تا 19 ستمبر 2021 کھیلی گئی۔ چیمپئین شپ کے انعقاد کا مقصد صحت مند کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا۔

ہمیشہ امن کے لئے کھڑے ہیں، پاکستان کے کپتان نے مودی سمیت دنیا کو دیا اہم پیغام

ذمہ داریاں جانتے ہیں، وطن عزیز کے دفاع کیلیے ہر لمحہ تیار ہیں ،سربراہ پاک فضائیہ

سربراہ پاک فضائیہ نے 54 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب میں دشمن کو دیا اہم پیغام

بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام

Leave a reply