نوری ویزاکے حامل363 پاکستانی7 ستمبر کی بجائے اب 15 ستمبر کو واپس بھارت جائیں گے

پاکستان نے(نواوبلیگیشن ریٹرن ٹو انڈیا) نوری ویزا کے حامل پاکستانیوں کی بھارت واپسی کاشیڈول تبدیل کر دیا۔ 363 نوری ویزاکے حامل پاکستانی7 ستمبر کی بجائے اب 15 ستمبر کو واپس بھارت جائیں گے۔ کورونا وائرس اور پاک بھارت سرحدیں بند ہونے کے باعث پاکستان میں پھنسے نوری ویزا والوں کے ساتھ مقیم 37 بھارتی شہری بھی واپس چلےجائیں گے۔اس سلسلے میں وزارت خارجہ نے واہگہ بارڈرخصوصی طور پر کھولنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔ وزارت داخلہ نے ڈی جی رینجرز پنجاب کوبھی خط بھیج دیا۔ نوری ویزا ہولڈرایسے پاکستانی ہیں جو طویل مدتی ویزا پر بھارت میں مقیم ہیں۔ لیکن ان پاکستانیوں کو ابھی تک بھارتی شہریت نہیں دی گئی۔ ایسے افرادکو واپس پاکستان آنے کے لیے بھارتی حکومت نواوبلیگیشن ریٹرن ٹو انڈیا کا ویزا جاری کرتی ہے۔ نوری ویزا والوں میں زیادہ تر افراد کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے۔جب کہ کچھ ایسی مسلمان خواتین بھی شامل ہیں جن کی شادی بھارت میں ہوئی۔ یہ لوگ مارچ میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے واپس پاکستان آئے تھے۔

Comments are closed.