پاکستان امریکہ کے ساتھ دو طرفہ شراکت داری کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،وزیرِ خارجہ

0
32

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اقوام متحدہ نیویارک میں جاری مصروفیات کے دوران امریکی کانگریس کی رکن و چیئرپرسن پاکستان کاکس شیلا جیکسن لی، کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ پاک امریکہ تعلقات خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دو طرفہ شراکت داری کو خصوصی اہمیت دیتا ہے امریکی کانگریس، امریکہ کے سیاسی نظام کا اہم ستون ہونے کے ناطے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

وزیرخارجہ نے پاک امریکہ تعلقات کے استحکام میں کانگریسی کاکس کے متحرک اور مثبت کردار کی تعریف کی پاکستان کا حامی یہ گروپ امریکی کانگریس میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

وزیر خارجہ نے شیلا جیکسن لی کو سماجی ومعاشی ترقی اور عوام کی بہتری کے لئے حکومت پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا وزیر خارجہ نے افغانستان اور خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں سے بھی امریکی رکن کانگریس کو آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ کا امریکہ اور پاکستان میں پارلیمانی اور عوامی رابطوں میں فروغ پر زور شیلا جیکسن نے علاقائی و ملکی صورتحال سے آگاہی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔

شیلا جیکسن نے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی میں امریکن پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی روابط کے فروغ کے لئے پرامید ہیں.

Leave a reply