لاہور:پاک سرزمین میں 11 سال بعد پاکستان اور بنگلادیش ٹکرانے کو تیار، ٹرافی کی بھی رونمائی کردی گئی،پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی جمعے کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔اطلاعات کےمطابق آج قذافی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کی پریکٹس جاری ہے جبکہ سیریز کی ٹرافی کی بھی رونمائی کردی گئی۔

پاکستان اوربنگلہ دیش کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والی سیریز کے بارے میں‌ قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ متوازن ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں گے جبکہ بنگلا دیش ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے کہا کہ پاکستان میں کوئی سیکیورٹی خدشات نہیں، اچھی کرکٹ کھیلنے کیلئے پرعزم ہیں۔بابراعظم کہتے ہیں‌ کہ ’بنگلا دیش کے خلاف فوکس ٹی ٹوئنٹی میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے پر ہو گا‘

باغی ٹی وی کےمطابق کرکٹ کی دنیا کی یہ خبر سب سے خوشی والی ہےکہ 11 سال بعد مہمان بنگلا دیش اور ٹیم پاکستان، پاک سرزمین پر مد مقابل ہوں گی۔تین میچز کی سیریز کا پہلا ٹاکرا قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا، ٹیم پاکستان میں تجربہ بھی ہے اور نوجوان جوش کا تڑکا بھی۔کپتان بابراعظم کو ساتھ حاصل ہے سینیئر ترین پلیئرز شعیب ملک اور محمد حفیظ کا جو کوئی بھی میچ تن تنہا جتوا سکتے ہیں ۔ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے قذافی اسٹیدیم میں بیٹنگ فرینڈیلی پچز تیار کی گئی ہیں جہاں کا موسم بھی آج کل کرکٹ کے لیے شاندار ہے، ایسے میں وہاں چوکے چھکوں کی برسات ہو گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔

پھر اسکواڈ میں شاداب خان، عماد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی بھی ہیں جو اپنی بولنگ سے بڑے بڑے بلے بازوں زیر کر سکتے ہیں جبکہ نوجوان احسان علی، خوش دل شاہ، محمد حسنین، حارث رؤف، عماد بٹ اور موسیٰ خان بھی کچھ کر دکھانے کو تیار ہیں۔مد مقابل ٹیم بنگلا دیش پاکستان کے خلاف زیادہ کامیابیاں تو نہ سمیٹ سکی لیکن جیتی ضرور ہے اور جیت بھی سکتی ہے کیونکہ اس میں تجربہ کار بیٹسمین تمیم اقبال، سومیا سرکار، محمود اللہ اور لٹن داس ہیں جبکہ بولنگ میں مستفیض، روبیل اور شفیع الاسلام اہم کھلاڑی ہیں۔

Shares: