پاکستان اور روس کی مشترکہ ملٹری مشاورت

0
64

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اور روس کی مشترکہ ملٹری مشاورتی کمیٹی کا ماسکو میں دوسرا اجلاس منعقد ہوا.

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس کی مشترکہ ملٹری مشاورتی کمیٹی کا دوسرا دور روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہوا۔ پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) اکرام الحق جبکہ روسی وفد کی قیادت ڈپٹی ڈیفنس منسٹر کرنل جنرل الیگزنڈر وی فومن کررہے تھے۔ ابتدائی سیشن سے قبل دونوں کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی صورتحال کا جائزہ لیا اور مختلف بین الاقوامی معاملات پر یکساں موقف پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر علاقائی سلامتی کی صورتحال کے علاوہ فوجی تربیت، مشترکہ مشقوں، انٹیلیجنس تعاون اور دفاعی صنعتی پیداوار سے متعلق امور سمیت باہمی تعاون کے مختلف شعبوں کی نشاندہی پر بھی بات چیت کی گئی۔

فریقین نے اجلاس کے دوران کئے گئے فیصلوں پر موثرعملدرآمد کا جائزہ لینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مشترکہ ملٹری مشاورتی کمیٹی دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ مشترکہ کمیٹی کا تیسرا اجلاس 2020ءمیں پاکستان میں ہوگا۔

Tagsbaaghi

Leave a reply