پاکستان آرمی کی جانب سے چولستان میں میڈیکل کیمپ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان آرمی کی جانب سے چولستان میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 3 سے 5 فروری تک چولستان کے دوردراز علاقوں میں آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، ڈاکٹروں کی اسپیشل ٹیم نے ضلعی انتظامیہ کےساتھ میڈیکل کیمپ لگایا، میڈیکل کیمپ چولستان کے علاقوں احمد پور ایسٹ، چانند پیر اور دین گڑھ میں لگایا گیا،
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ان میڈیکل کیمپوں کے تحت اسپیشل موبائل سروس کا اہتمام کیا گیا، موبائل ہیلتھ یونٹ میں ایکسرے اور لیب کی سہولیات دی گئیں، میڈیکل ٹیموں نے آنکھوں کا مفت لیزر ٹریٹمنٹ اور چیک اپ کیا،میڈیکل ٹیموں نے متاثرہ افراد کو مفت چشمے فراہم کیے، میڈیکل کیمپس احمدپورشرقیہ،چنن پیراوردین گڑھ میں لگائے گئے،
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چولستان میں ان میڈیکل کیمپوں کا انعقاد سارا سال کیا جائے گا، چولستان میں میڈیکل کیمپس ضلعی انتظامیہ کی مددسے لگائے گئے،500س ےزائد مریضوں کے لیزر کے ذریعے آپریشن کیے گئے،5ہزار سے زائد لوگوں کوعلاج کے ساتھ عینک بھی فراہم کی گئیں ،