راولپنڈی :پاک فوج آزادکشمیرانتخابات کوپُرامن بنانے کے لیے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے تیار،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کی طرف سے آزادکشمیرالیکشن کمیشن کی طرف سے کی جانے والی درخواست پرردعمل آگیا ہے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے پاک فوج کو سیکیورٹی انتظامات سنبھالنے کےلیے طلب کرلیا۔
ذرائع کےمطابق اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے پاک فوج کی طرف سے کہا گیا ہے کہ فوج کو آزادکشمیرکے الیکشن کمیشن کی جانب سے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے دوران محفوظ ماحول فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے مطابق 22 جولائی سے 26 جولائی تک فوج کے دستے کوئیک ری ایکشن کے لیے تیاررہیںگے
ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ نیم فوجی دستے بشمول رینجرز اور ایف سی بھی فرائض سرانجام دیں گے، ان تمام انتظامات کا مقصد بلا تعطل پر امن انداز میں انتخابات کرانا ہے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے








