پاکستان ایٹمی طاقت کس کے مرہون منت ہے ، سینیٹر رحمان ملک نے بتا دیا

0
38

سینیٹر رحمان ملک کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو انکے سالگرہ پر زبردست خراج عقیدت۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سالگرہ کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،
آج کے دن اللہ تعالی نے پاکستان کو شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسے عظیم رہنماء سے نوازا،

شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مرہون منت آج پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے، ذوالفقار علی بھٹو ہی کیوجہ سے آج دشمن ہماری طرف میلی انکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا ہے، افسوس ہم نے ذولفقار بھٹو شہید کو وہ کچھ نہیں دیا جو اسکو انکی خدمات کے بدلے میں دینا چاہئے تھا، بیرونی طاقتوں نے ذوالفقار علی بھٹو کو جوڈیشل قتل کے ذریعے منظر سے ہٹایا،

بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں، مستقبل انشاءاللہ پیپلز پارٹی کا ہے کہ بھٹو شہید کے عظیم مشن کی تکمیل ہو،

Leave a reply