پاکستان ڈنمارک سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

0
53

راولپنڈی:سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈنمارک سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، ڈنمارک ملک کے ساتھ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا فروغ چاہتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کی حالیہ صورتحال، انسانی بنیادوں پر امداد کے اقدامات میں تعاون و اشتراک پر بھی بات چیت کی گئی۔ ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے کامیاب انخلا آپریشن، خطے کے استحکام کی پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ تعاون بہتر بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈنمارک سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، یورپی ملک کے ساتھ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا فروغ چاہتے ہیں۔

Leave a reply