پاکستانی اور چینی افواج نے ویڈیو کانفرنس میں بتایا کہ وباء پر کیسے قابو پایا جائے

0
29

پاکستانی اور چینی افواج نے ویڈیو کانفرنس میں بتایا کہ وباء پر کیسے قابو پایا جائے.

کرونا کے خلاف پاک اور چین کی فوج بھی میدان میں آ گئی . پاکستانی اور چینی افواج نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے اثرات پر قابو پانے کے لئے ایک دوسرے کے تجربات کے تبادلے پر ایک ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا۔

چین کی وزارت دفاع کے مطابق دونوں افواج کے صحت کے بیس حکام اور ماہرین نے راولپنڈی، بیجنگ اور ووہان سٹی سے اس ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔

ویڈیو کانفرنس کے دوران چینی حکام نے مجموعی صورتحال، عالمی وبا کی روک تھام کے لئے چینی فوج کے تجربے، کورونا وائرس کا سراغ لگانے کے لئے ٹیکنالوجی کے طریقہ کار، تشخیص اور علاج معالجے کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

فریقین نے کمانڈ رابطے، وبا کی روک تھام، نگرانی، نشاندہی، علاج اور دیگر متعلقہ امور کے ضروری تبادلے پر بھی زور دیا۔پاکستانی حکام نے چینی فوج کے ڈاکٹروں کی طرف سے وبا کی روک تھام اور علاج معالجے کے تجربات سے آگاہ کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔
واضح‌ رہے کہ چین نے کرونا وائرس کو شکست دے دی، 76 روزہ لاک ڈاؤن کے بعد ووہان شہر کا لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشہ برس دسمبر 2019 سے چین کے انڈسٹریل شہر ووہان سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر کو لپیٹ میں لے لیا تھا،کرونا کا پہلا مریض ووہان میں سامنے آیا تھا جس کے بعد اب دنیا بھر میں لاکھوں افراد کرونا سے متاثر ہو چکے ہیں

ووہان میں کرونا پھیلنے کے بعد چین نے ووہان میں لاک ڈاؤن کر دیا تھا اور ووہان کے ساتھ فضائی اور زمینی رابطے منقطع کر دئے تھے،چین نے 23 جنوری کو ہوبی صوبے کے شہر ووہان کا لاک ڈاؤن کیا تھا جسے 76 روز بعد ختم کیا گیا تھا کیونکہ اب ووہان میں وائرس پر مکمل طور پر قابو پایا جاچکا ہے۔

Leave a reply