پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلامیچ آج
باغی ٹی وی :آخر کار جس کا شائقین کرکٹکو انتظار تھا وہ لمحہ آن پہنچا ، انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج سے اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں شروع ہوگا۔
میچ دوپہر اڑھائی بجے ٹاس ہونے کے بعد پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہو گا جس کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹیم میں 16 کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ قیادت کا تاج اظہر علی کے پاس ہے۔
ٹیم میں تین اوپنرز کو شامل کیا گیا ہے، اوپنرز میں عابد علی، امام الحق اور شان مسعود شامل ہیں۔ قوی امکان ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں امام الحق کی جگہ عابد علی کو کھلایا جائے۔ ون ڈاؤن کی پوزیشن کپتان اظہر علی سنبھالیں گے۔
مڈل آرڈر میں بیٹنگ کا بوجھ نائب کپتان بابر اعظم، سینئر بیٹسمین اسد شفیق اٹھائیں گے، دو وکٹ کیپرز کا انتخاب کیا گیا ،محمد رضوان اور سرفراز میں سے سابق کپتان پہلا میچ میں پویلین میں بیٹھ کر دیکھیں گے۔
فواد عالم بھی 16 رکنی سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، ٹیم میں دو سپنرز کو رکھا گیا ہے، یاسر شاہ کیساتھ شاداب کو بھی میدان میں اُتارے جانے کا امکان ہے جبکہ کاشف بھٹی کھلاڑیوں کو پانی پلانے کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ فاسٹ باؤلرز میں محمد عباس، نسیم شاہ، شاہین شاہ، سہیل خان جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں