پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مضبوط ،مسئلہ فلسطین پر پاکستانی موقف تبدیل نہیں ہوا، دفتر خارجہ

0
34

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مضبوط ،مسئلہ فلسطین پر پاکستانی موقف تبدیل نہیں ہوا:، دفتر خارجہ

باغی ٹی و ی : دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں نہ کوئی کشیدگی ہے اور نہ ہی پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی معاملہ زیر غور ہے۔ او آئی سی نے کشمیر میں بھارتی مظالم پر کئی قراردادیں منظور کیں۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستان ایسے دو ریاستی حل کا حمایتی ہے جس میں القدس الشریف فلسطین کا دارالحکومت ہو۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے مابین مضبوط تعلقات ہیں، جنرل (ر) راحیل شریف کے سعودی عرب میں سٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پر عزم ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے، پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے انکی حمایت جاری رکھے گا، بھارت میں نفرت انگیزجرائم بی جے پی کی ہندتوا پالیسیوں اورسوچ کا نتیجہ ہیں۔ کلبھوشن سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے میں 4 نکات شامل تھے، بھارتی جاسوس کو اس کے حقوق بارے بتانا تھا، کلبھوشن کی سزا پرعملدرآمد کیلئے نظرثانی کے فیصلے تک حکم امتناع دیا گیا، کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینا بھی اس میں شامل تھا۔ پاکستان نے بھارت کو دوبارہ وکیل مقررکرنے اور تیسری قونصلر رسائی کی پیشکش کی۔ امید ہے بھارت پاکستانی عدالتوں سے تعاون کرے گا، بھارتی حکومت الزم تراشیوں کی بجائے عدالتی فیصلے پرعملدرآمد کرنے میں تعاون کرے،

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں بدل دیا۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت کا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر محاسبہ کرے، بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔

Leave a reply