پاکستان عوامی تحریک کا 32واں یوم تاسیس 25مئی دنیا بھر میں منایا جائے گا۔
فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کے 32سال
پاکستان عوامی تحریک کا 32واں یوم تاسیس 25مئی کو دنیا بھر میں منایا جائے گا۔
پاکستان عوامی تحریک کا سفر 1989میں شروع ہوا جسکا محور و مرکز پاکستان میں نظام کی تبدیلی،احتساب،اصلاحات اور عوام میں بیداری شعور رہا جس کیلئے عوامی تحریک نے نہ صرف جدوجہد کی بلکہ اس کیلئے بے شمار جان،مال کی قربانیاں دیں۔پاکستان عوامی تحریک کے 32ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں 25مئی پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر،گلگت،بلتستان اور دنیابھر میں تقریبات ہونگی۔یوم تاسیس کے سلسلے میں کراچی میں مرکزی پروگرام 25مئی رات 8بجے صوبائی سیکرٹریٹ پاکستان عوامی تحریک گلشن اقبال میں ہو گا جسکی صدارت قاضی زاہد حسین مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک کریں گے۔ مرکزی تقریب سے پاکستان عوامی تحریک کے قائدین سید ظفر اقبال،مشتاق صدیقی،ثاقب نوشاہی،راؤ کامران محمود،اطہر جاوید صدیقی سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان الیاس مغل کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے یوم تاسیس کے سلسلے میں ہفتہ تقریبات دس روز تلک جاری رہیں گی۔تقریبات میں افراد کو محدود رکھنے اور ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھنے کی مرکزی ہدایات تمام مقامی تنظیمیات کو جار کی جا چکی ہیں۔