*پاکستان عوامی تحریک کی 23مارچ نظام بدلو ریلی کی تیاریاں زور و شور سے جاری**پی اے ٹی قائدین کا لانڈھی،گلشن حدید،بہادر آباد،شاہ لطیف ٹاؤن کے ہنگامی دورہ جات**قوم کرپٹ اور دھاندلی زدہ نظام سے تنگ ہے کرپٹ نظام کا خاتمہ ضروری ہے۔ثاقب نوشاہی**فرسودہ نظام کے خلاف عوامی بیداری شعور کا مرحلہ 23مارچ کراچی سے شروع ہو گا**عوام 23مارچ کراچی کی خوشحالی اور فرسودہ نظام کے خاتمے کیلئے نظام بدلو ریلی میں شرکت کرے**جب تک یہ ظالمانہ کرپٹ نظام برقرار رہے گا تب تک ملک و ملت کی تقدیر نہیں بدل سکتی**سینیٹ الیکشن کا تماشہ دنیا نے دیکھا جہاں خرید وفروخت کی منڈیاں لگیں اور نام نہاد منتخب ممبران نے دولت کی خاطر اپنے ضمیر اور ووٹ کا سودا کیا**ملک پہلے سے زیادہ غیر ملکی قرضوں میں جکڑ چکا ہے کرپٹ نظام کی وجہ سے پہلے کی طرح موجوہ حکومت بھی ناکام ہو چکی ہے**موجودہ حکومت نے سابقہ حکومتوں کی طرح قوم کی امیدوں کا قتل کرتے ہوئے انہیں مایوس کیا۔قوم کی امید کی کرن اب پاکستان عوامی تحریک ہے**نظام بدلو ریلی کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم سے ثاقب نوشاہی،نوید عالم،بشیر خان مروت،مزرق شاہ،فخر زمان و دیگر کا خطاب*کراچی(16مارچ)پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیر اہتمام 23مارچ سہزاب گوٹھ تا مزار قائد ہونے ہونے والی نظام بدلو بائیک ریلی کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم جاری ہے اس سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کے قائدین مرزا جنید علی،ثاقب نوشاہی،نوید عالم،بشیر خان مروت،مزرق شاہ نے لانڈھی،گلشن حدید،بہادر آباد،شاہ لطیف ٹاؤن کے ہنگامی دورہ جات کئے جہاں پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے کہا قوم اس وقت مہنگائی،بے روزگاری کی وجہ سے پریشان ہے ملک پہلے سے زیادہ غیر ملکی قرضوں میں جکڑ چکا ہے کرپٹ نظام کی وجہ سے پہلے کی طرح موجوہ حکومت بھی ناکام ہو چکی ہے موجودہ حکومت نے سابقہ حکومتوں کی طرح قوم کی امیدوں کا قتل کرتے ہوئے انہیں مایوس کیا۔قوم کی امید کی کرن اب پاکستان عوامی تحریک ہے۔سینیٹ الیکشن کا تماشہ دنیا نے دیکھا جہاں خرید وفروخت کی منڈیاں لگیں اور نام نہاد منتخب ممبران نے دولت کی خاطر اپنے ضمیر اور ووٹ کا سودا کیا۔ان قائدین نے کہا جب تک یہ ظالمانہ کرپٹ نظام برقرار رہے گا تب تک ملک و ملت کی تقدیر نہیں بدل سکتی۔انھوں نے کہا یہ کرپٹ نظام کا شاخسانہ ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14شہریوں کے قاتل ابھی تک آزاد ہیں اور لواحقین کو ریاستی دہشت گردی میں انصاف نہیں ملا۔ان قائدین نے کہا وقت آگیا ہے قوم 23مارچ کراچی کی خوشحالی اور فرسودہ نظام کے خاتمے کیلئے باہر نکلے اور پاکستان عوامی تحریک کی نظام بدلو ریلی کاحصہ بنے

Shares: