مزید دیکھیں

مقبول

حافظ آباد:ڈی پی او کی تھانہ ونیکی تارڑ میں کھلی کچہری، موقع پر احکامات

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ...

اپوزیشن صرف گالم گلوچ اور شور شرابے کے علاوہ کچھ نہیں کرتی ،بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا...

پاکستان نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی

پاکستان نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی

برائن لارا اسٹیڈیم ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے گروپ سی کے ایک میچ میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو 24 رنز سے شکست دے کر آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے.

240 رنز کے تعاقب میں افغانستان انڈر 19 کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز ہی بناسکی. اویس علی نے تین جبکہ قاسم اکرم نے دو اور معاذ صداقت نے ایک وکٹ حاصل کی.اوپنر بلال سعیدی 42 اور اعجاز احمدزئی 39 رنز بنا کر نمایاں رہے.اس سے قبل قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان قاسم اکرم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ٹاپ آرڈر عبدالفصیح کی نصف سنچری کی بدولت پاکستان انڈر 19 نے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے.

عبدالفصیح نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 68 رنز کی اننگز کھیلی. اوپنر احمد شہزاد 43 اور کپتان قاسم اکرم نے 38 رنز بنائے.اختتامی اوورز میں معاذ صداقت کی 37 گیندوں پر 7 چھکوں کی مدد سے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز نے بھی اسکور کو 230 کے پار لیجانے میں مدد کی.حریف ٹیم کے اظہار الحق نے تین جبکہ نور احمد اور نوید زادران نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan