اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کروایا کرونا ٹیسٹ

0
63
لاپتہ افراد کیس،حکومت ٹھوس اقدامات نہیں اٹھاتی تو 9 ستمبر کو وزیراعظم پیش ہوں،عدالت

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کروایا کرونا ٹیسٹ
سانحہ مری کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سانحہ مری کی تحقیقات اور کارروائی کی درخواست نمٹا دی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست پر تحریری فیصلے میں ہدایات جاری کریں گے یہ بات طے ہو گئی ہے کہ پالیسی میکنگ باڈی کی کبھی میٹنگ نہیں ہوئی،کسی نے اپنی ذمہ داری کبھی پوری ہی نہیں کی،اگر این ڈی ایم اے قانون پر عمل ہو جائے تو ایسا کبھی نہ ہو، اب قانون پر عمل ہونا شروع ہو گیا ، امید ہے آئندہ ایسا نہیں ہو گا،اگر آئندہ کبھی ایسا ہو گا تو این ڈی ایم اے قانون میں شامل لوگ ذمہ دار ہونگے،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کا کہنا تھا کہ میری طبیعت خراب ہے ، چیسٹ انفیکشن ہے،میں ٹیسٹ کروا چکا ہوں رپورٹ منفی آئی ہے،

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت فیصلے میں لکھے گی کہ آئندہ کوئی ایسا سانحہ ہوا تو یہ سب ذمہ دار ہونگے، این ڈی ایم اے کے قانون پر عمل نہیں ہو رہا،اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ یہ پنجاب کا معاملہ تھا تو انہوں نے انکوائری کی،انکوائری رپورٹ میری نظر سے گزری ہے،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ انکوائری سے مطمئن ہیں؟ تمام سول انتظامیہ کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے اور کیا چاہتے ہیں،یہ عدالت سزا تو نہیں دے سکتی،بنیادی ذمہ داری تو وزیراعلیٰ پنجاب کی تھی، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا مری کا کوئی ڈسٹرکٹ پلان بنا ہوا تھا،؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ مری کو ضلع بنانے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ وہاں کا الگ سے پلان ہو،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی قانون پر کبھی عملدرآمد ہی نہیں ہوا،

ضلع مری کےلیے ڈپٹی کمشنر اور آرمی آفیسر پر مشتمل مینجمنٹ کمیٹی کے قیام کی سفارش

سات اے سی مری تبدیل ہوئے، کیا کوئی سیاسی طاقتور ہے ادھر؟ عدالت

واضح رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی کے تھانہ سول لائین میں اسسٹنٹ کمشنر مری، ڈی سی راولپنڈی اور سی ٹی او کے خلاف بھی اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کرائی گئی درخواست میں درخواست گزارایڈووکیٹ شہناز بیگم جوڈسٹرکٹ کورٹ راولپنڈی میں پریکٹس کرتی ہیں نےموقف اختیارکیا تھا کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پیش گوئی کردی تھی کہ برف باری ہونی ہے اور سیاحوں کا رش پڑنا ہے انتظامیہ نے بروقت انتظامات کرتے تھے لیکن اموات انتظامیہ کی لاپرواہی سے ہوئی-

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اسسٹںٹ کمشنر مری ، سی ٹی او ،ڈی سی او اور 1122 ان تمام کی غفلت اور لاپرواہی سے لوگوں کی قیمتی جانیں اور مال کانقصان ہوا ان تمام کے خلاف مقدمہ درج کرکے کروائی کی جائے تاکہ ایسے واقعات آئندہ نہ ہوں-

مری سانحہ، غفلت کا ذمہ دار کون ہے؟ مبشر لقمان برس پڑے

مری میں ہونے والی برفباری میں اسلام آباد پولیس کا اہلکار اہلخانہ سمیت جاں بحق ہو گیا

ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ

آن لائن کلاسز .اب امتحان بھی آن لائن ہی لیں، طلبا سڑکوں پر آ گئے

طلبا خبردار، پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار

امتحانات کے معاملے پر سستی سیاست بند کی جائے، شفقت محمود

ریلوے کس کے دور میں اچھی رہی، سعد رفیق یا شیخ رشید؟ کمیٹی میں انکشاف

عمران خان کی سیاست کا جنازہ نکلتے دیکھیں گے،خواجہ سعد رفیق

ٹرمپ میرے خواب میں آئے ،بھارتی شہری نے ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ایسا کام کیا کہ سب حیران

سانحہ مری،برفانی طوفان کے وقت برف ہٹانے والی 20 گاڑیاں کہاں تھیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

مری واقعہ،ن لیگ کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

مری سانحہ،مذہبی جماعتیں ریسکیو ،رفاہی کام میں متحرک، ووٹ لینے والی جماعتیں غائب

مری سانحہ،سیاحوں کے لیے داخلہ تاحال بند

مری میں اموات زیادہ ہوئیں جوقوم سے چھپائی جارہی ہیں،حمزہ شہباز

وفاقی حکومت کا بس چلے توسانحہ مری کی ذمہ داری سندھ پر ڈال دے

سانحہ مری،ثابت کریں کہ کسی خاتون نے کمرے کیلئے زیور گروی رکھا،ہوٹل ایسوسی ایشن

مری سانحہ،انکوائری کی ضرورت نہیں،ذمہ دار پھانسی کے حق دار ہیں،عدالت

سات اے سی مری تبدیل ہوئے، کیا کوئی سیاسی طاقتور ہے ادھر؟ عدالت

Leave a reply