سات اے سی مری تبدیل ہوئے، کیا کوئی سیاسی طاقتور ہے ادھر؟ عدالت

0
72

سات اے سی مری تبدیل ہوئے، کیا کوئی سیاسی طاقتور ہے ادھر؟ عدالت

سانحہ مری کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت ہوئی

عدالت نے سی ٹی او سے سوال کیا کہ مری میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے کتنی موٹر سائیکلیں ہیں،سی ٹی او نے کہا کہ ہمارے پاس مری میں چار سُنو بائیکس ہیں، عدالت نے اگلی پیشی پر مری میں موجود سُنو بائیکس کا ریکارڑ طلب کرلیا،عدالت نے حکم دیا کہ انتظامیہ ہوٹل ایسوسی ایشن کے ساتھ بیٹھ کر معاملات طے کرے، مری میں لوگوں کو جہاں جگہ ملتی ہے عمارتیں کھڑی کردیتے ہیں،

ڈی سی راولپنڈی نے کہا کہ مری میں ہوٹلوں کو محکمہ سیاحت پنجاب ریگولیٹ کرتا ہے جو مری میں نہیں، تیرہ سو افراد کو ضلعی انتظامیہ نے ریسکیو کیا ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گندگی بیروکریسی پر ڈال دیتے ہیں اور انہیں کام نہیں کرنے دیتے، کیا وجہ ہے تین سال میں سات اے سی مری تبدیل ہوئے، کیا کوئی سیاسی طاقت ور ہے ادھر،کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ نے کہا کہ سانحہ مری میں اے سی مری کی خدمات پر اسے سول ایوارڑ کیلئے نامزد کرنا چاہتا ہوں، جس پر عدالت نے کہا کہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جائے، ہوٹلوں کی سہولیات کے مطابق انکی درجہ بندی کی جائے، عدالت نے کیس کی سماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی

دوسری جانب پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ سانحہ مری کی شفاف تحقیقات ہو رہی ہیں، سانحہ مری کے حوالے سے آج بھی ایک اجلاس ہے سانحہ مری پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس آج شام وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت ہوگا ایوان وزیر اعلیٰ میں ہونے والے اجلاس میں تحقیقاتی کمیٹی سفارشات اور حقائق پیش کرے گی ،تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف بڑے فیصلے کا امکان ہے کمیٹی نے 7 دن میں اپنی تحقیقات مکمل کرنا تھی کمیٹی نے سانحہ کے حقائق جاننے کیلئے مری کا دورہ بھی کیا کمیٹی نے مری میں برف کے دوران مرتب پلان پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا کمیٹی غفلت کے مرتکب افراد کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کو سفارشات پیش کرے گی

واضح رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی کے تھانہ سول لائین میں اسسٹنٹ کمشنر مری، ڈی سی راولپنڈی اور سی ٹی او کے خلاف بھی اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کرائی گئی درخواست میں درخواست گزارایڈووکیٹ شہناز بیگم جوڈسٹرکٹ کورٹ راولپنڈی میں پریکٹس کرتی ہیں نےموقف اختیارکیا تھا کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پیش گوئی کردی تھی کہ برف باری ہونی ہے اور سیاحوں کا رش پڑنا ہے انتظامیہ نے بروقت انتظامات کرتے تھے لیکن اموات انتظامیہ کی لاپرواہی سے ہوئی-

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اسسٹںٹ کمشنر مری ، سی ٹی او ،ڈی سی او اور 1122 ان تمام کی غفلت اور لاپرواہی سے لوگوں کی قیمتی جانیں اور مال کانقصان ہوا ان تمام کے خلاف مقدمہ درج کرکے کروائی کی جائے تاکہ ایسے واقعات آئندہ نہ ہوں-

مری سانحہ، غفلت کا ذمہ دار کون ہے؟ مبشر لقمان برس پڑے

مری میں ہونے والی برفباری میں اسلام آباد پولیس کا اہلکار اہلخانہ سمیت جاں بحق ہو گیا

ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ

آن لائن کلاسز .اب امتحان بھی آن لائن ہی لیں، طلبا سڑکوں پر آ گئے

طلبا خبردار، پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار

امتحانات کے معاملے پر سستی سیاست بند کی جائے، شفقت محمود

ریلوے کس کے دور میں اچھی رہی، سعد رفیق یا شیخ رشید؟ کمیٹی میں انکشاف

عمران خان کی سیاست کا جنازہ نکلتے دیکھیں گے،خواجہ سعد رفیق

ٹرمپ میرے خواب میں آئے ،بھارتی شہری نے ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ایسا کام کیا کہ سب حیران

متنازعہ شہریت بل پر امریکا میدان میں آ گیا،ٹرمپ کریں گے مودی سے کشمیر، شہریت بل پر بات

ٹرمپ کا کریں گے بھارتی فنکار استقبال،28 سٹیج تیار، طلبا کیا کریں گے؟ ڈیوٹی لگا دی گئی

بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ نے پاکستان بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ مودی کو پسینے چھوٹ گئے

ٹرمپ کو ویلکم کرتے وقت مودی نے ایسے نام سے پکارا کہ ٹرمپ منہ دیکھتے رہ گئے، دیا کھرا جواب

مری، اموات میں اضافہ، جاں بحق افراد کی فہرست جاری

مری واقعہ،ن لیگ کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

مری سانحہ،مذہبی جماعتیں ریسکیو ،رفاہی کام میں متحرک، ووٹ لینے والی جماعتیں غائب

مری سانحہ،سیاحوں کے لیے داخلہ تاحال بند

مری میں اموات زیادہ ہوئیں جوقوم سے چھپائی جارہی ہیں،حمزہ شہباز

وفاقی حکومت کا بس چلے توسانحہ مری کی ذمہ داری سندھ پر ڈال دے

سانحہ مری،ثابت کریں کہ کسی خاتون نے کمرے کیلئے زیور گروی رکھا،ہوٹل ایسوسی ایشن

مری سانحہ،انکوائری کی ضرورت نہیں،ذمہ دار پھانسی کے حق دار ہیں،عدالت

سانحہ مری،برفانی طوفان کے وقت برف ہٹانے والی 20 گاڑیاں کہاں تھیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

Leave a reply