ٹرمپ کو ویلکم کرتے وقت مودی نے ایسے نام سے پکارا کہ ٹرمپ منہ دیکھتے رہ گئے، دیا کھرا جواب

0
51

ٹرمپ کو ویلکم کرتے وقت مودی نے ایسے نام سے پکارا کہ ٹرمپ منہ دیکھتے رہ گئے، دیا کھرا جواب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ دورے پر بھارت پہنچے جہاں بھارتی وزیراعظم مودی نے انکا استقبال کیا

امریکی صدر ٹرمپ نے سٹیڈیم میں خطاب کیا جہاں خطاب سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خیر مقدمی کلمات کہے، امریکی صدر نے خطاب میں پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کو سراہا

مودی نے ٹرمپ سے پہلے جب خطاب کیا اور انہیں خوش آمدید کہا تو بھارتی وزیراعظم نے انگلش کی ٹانگیں توڑیں ، مودی نے کہا کہ انڈیا فرینڈ دی پریذیڈنیٹ آف یونائٹڈ سٹیٹ امریکہ "ڈولانڈ ٹرمپ”

مودی نے جب امریکی صدر کو ڈولانڈ ٹرمپ کہہ کر کر پکارا تو اسوقت امریکی صدر بھی مودی کا منہ دیکھتے رہے.

مودی کا امریکی صدر کو ڈولانڈ ٹرمپ کہنے پر سوشل میڈیا پر کافی مذاق اڑایا گیا ، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ مودی کو امریکہ ساتھ لے جائیں اور وہاں کسی اکیڈمی میں داخلہ دلوائیں جہاں مودی انگریزی پڑھ سکیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس موقع پر پیچھے نہ رہے اور انہوں نے کہا کہ امریکہ بھارت کا سچا دوست ہے، مودی چائے والا ہے، چائے بیچ کر مودی وزیراعظم بن گیا،

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ وہ راج گھاٹ اور تاج محل کا دورہ کریں گے،بھارت کے ساتھ 300 ملین کا دفاعی معاہدہ ہو گا اور ہیلی کاپٹر بھی دیں گے، عراق اورشام میں امریکہ نے داعش کا صفایا کردیاہے اور امریکہ اپنے شہریوں کو حفاظت یقینی بنانے کے لیے کسی بھی دشمن سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے ساتویں صدر ہیں ، جو بھارت پہنچے ہیں ۔ دو روزہ دورہ کے دوران وہ 36 گھنٹے بھارت میں قیام کریں گے ۔ان کے ساتھ ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ اور اعلی سطحی وفد بھی بھارت پہنچا ہے.

باغی سپیشل،ٹرمپ کے دورہ سے قبل بھارت میں قتل عام شروع، دکانیں سیل،بستیاں خالی کرنیکا حکم ، احتجاج کی تیاریاں بھی جاری

ٹرمپ کا بھارت میں استقبال کیوں‌ ہو گا؟ نیویارک ٹائمز نے مودی سرکار کو بے نقاب کر دیا

گجرات سے دہلی پہنچنے سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خاندان کے ساتھ تاج محل دیکھنے کے لئے آگرہ جائیں گے ۔ سہ پہر 3.30 بجے وہ آگرہ کیلئے طیارہ میں سوار ہوں گے ۔ شام 4.45 بجے صدر ٹرمپ آگرہ پہنچیں گے ۔ شام 5.15 بجے تاج محل کا دیدار کریں گے ۔ تاج محل پہنچنے پر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ان کا استقبال کریں گے ۔ 50 منٹ تک وہ تاج محل میں رہیں گے۔ شام 6.45 بجے وہ دہلی کیلئے روانہ ہوں گے اور شام ساڑھے سات بجے وہ دہلی پہنچ جائیں گے

ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ممبئی کی فائیو سٹار ہوٹلز کو اڑانے کی دھمکی پر کھلبلی مچ گئی

ٹرمپ میرے خواب میں آئے ،بھارتی شہری نے ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ایسا کام کیا کہ سب حیران

متنازعہ شہریت بل پر امریکا میدان میں آ گیا،ٹرمپ کریں گے مودی سے کشمیر، شہریت بل پر بات

ٹرمپ کا کریں گے بھارتی فنکار استقبال،28 سٹیج تیار، طلبا کیا کریں گے؟ ڈیوٹی لگا دی گئی

بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ نے پاکستان بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ مودی کو پسینے چھوٹ گئے

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24 اور25 فروری کو بھارت کے دورہ پرپہنچے۔ امریکی صدر کے دورہ کے دوران ان کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ شیڈول کے مطابق ٹرمپ پہلے احمد آباد جائیں گے اور 25 فروری کو دہلی آئیں گے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی امریکی مہمان کی میزبانی کریں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ کا بھارت کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد کے سبب گجرات میں بڑے پیمانے پر تیاریا ں کی گئی ہیں

واضح رہے کہ امریکی صدر وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتوں میں کشمیر پر ثالثی کی پیشکش بھی کر چکے ہیں، جس کا بھارت نے جواب دینے کی بجائے اسے مسترد کر دیا تھا.

Leave a reply