بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ نے پاکستان بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ مودی کو پسینے چھوٹ گئے

0
63

بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ نے پاکستان بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ مودی کو پسینے چھوٹ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ بھارت کے پہلے روز پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر تعریفوں کے پل باندھ دیئے جس پر بھارتی آگ بگولہ ہو گئے

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کے اقدامات قابل تعریف ہیں، پاکستان ایک عظیم ملک ہے میں اپنی تمام کوشش کروں گا دونوں ملکوں کے درمیان ٹینشن کم ہو۔پاکستان کےساتھ کئی معاہدوں پرکام کررہےہیں

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں۔ ان کوششوں کی بدولت ہم پاکستان کے ساتھ بڑی ترقی کی علامتیں دیکھنا شروع کر رہے ہیں اور ہم کم کشیدگی، زیادہ استحکام اور جنوبی ایشیاء کی تمام ممالک کے لئے ہم آہنگی کے مستقبل کی امید کرتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے ساتویں صدر ہیں ، جو بھارت پہنچے ہیں ۔ دو روزہ دورہ کے دوران وہ 36 گھنٹے بھارت میں قیام کریں گے ۔ان کے ساتھ ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ اور اعلی سطحی وفد بھی بھارت پہنچا ہے.

گجرات سے دہلی پہنچنے سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خاندان کے ساتھ تاج محل دیکھنے کے لئے آگرہ جائیں گے ۔ سہ پہر 3.30 بجے وہ آگرہ کیلئے طیارہ میں سوار ہوں گے ۔ شام 4.45 بجے صدر ٹرمپ آگرہ پہنچیں گے ۔ شام 5.15 بجے تاج محل کا دیدار کریں گے ۔ تاج محل پہنچنے پر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ان کا استقبال کریں گے ۔ 50 منٹ تک وہ تاج محل میں رہیں گے۔ شام 6.45 بجے وہ دہلی کیلئے روانہ ہوں گے اور شام ساڑھے سات بجے وہ دہلی پہنچ جائیں گے ۔

احمد آباد میں ٹرمپ کے استقبال کے لئے میں انڈیا روڈ شو منعقد کرنے کیلئے تیاریاں کی گئی تھیں۔ امریکی صدر ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا انڈیا روڈ شو کے راستے میں پورے بھارت کے فنکار وں نے استقبال کیا۔ اس حوالہ سے 28 سے زیادہ اسٹیج تیار کئے گئے تھے جہاں فنکار اپنے روایتی لباسوں میں ملبوس رقص ، موسیقی اور یوگا کے سین دکھائے

باغی سپیشل،ٹرمپ کے دورہ سے قبل بھارت میں قتل عام شروع، دکانیں سیل،بستیاں خالی کرنیکا حکم ، احتجاج کی تیاریاں بھی جاری

ٹرمپ کا بھارت میں استقبال کیوں‌ ہو گا؟ نیویارک ٹائمز نے مودی سرکار کو بے نقاب کر دیا

ٹرمپ کا استقبال کرنے کے لئے 200 طلبا کو بھی مختص کیا گیا ہے جو روڈ شو کے دوران مختلف مقامات پر رقص کریں گے.

ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ممبئی کی فائیو سٹار ہوٹلز کو اڑانے کی دھمکی پر کھلبلی مچ گئی

ٹرمپ میرے خواب میں آئے ،بھارتی شہری نے ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ایسا کام کیا کہ سب حیران

متنازعہ شہریت بل پر امریکا میدان میں آ گیا،ٹرمپ کریں گے مودی سے کشمیر، شہریت بل پر بات

ٹرمپ کا کریں گے بھارتی فنکار استقبال،28 سٹیج تیار، طلبا کیا کریں گے؟ ڈیوٹی لگا دی گئی

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24 اور25 فروری کو بھارت کے دورہ پرپہنچے۔ امریکی صدر کے دورہ کے دوران ان کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ شیڈول کے مطابق ٹرمپ پہلے احمد آباد جائیں گے اور 25 فروری کو دہلی آئیں گے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی امریکی مہمان کی میزبانی کریں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ کا بھارت کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد کے سبب گجرات میں بڑے پیمانے پر تیاریا ں کی گئی ہیں

واضح رہے کہ امریکی صدر وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتوں میں کشمیر پر ثالثی کی پیشکش بھی کر چکے ہیں، جس کا بھارت نے جواب دینے کی بجائے اسے مسترد کر دیا تھا.

Leave a reply