متنازعہ شہریت بل پر امریکا میدان میں آ گیا،ٹرمپ کریں گے مودی سے کشمیر، شہریت بل پر بات

0
40

متنازعہ شہریت بل پر امریکا میدان میں آ گیا،ٹرمپ کریں گے مودی سے کشمیر، شہریت بل پر بات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے سینئر حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ بھارت کے دوران مسئلہ کشمیر پر بات کر سکتے ہیں،

ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ بھارت میں نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان کشیدگی میں کمی اور دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی حوصلہ افزائی کریں گے، وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شہریت کے نئے متنازع قانون اور شہریوں کی قومی رجسٹریشن کے معاملے پر امریکی تشویش سے بھی آگاہ کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ پاکستان اور بھارت پر زور دیں گے کہ وہ کنٹرول لائن پر امن اور استحکام کے لیے کام کریں، ایسے اقدامات اور بیانات سے گریز کریں جن سے علاقے میں کشیدگی بڑھے.

باغی سپیشل،ٹرمپ کے دورہ سے قبل بھارت میں قتل عام شروع، دکانیں سیل،بستیاں خالی کرنیکا حکم ، احتجاج کی تیاریاں بھی جاری

وائیٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ بھارت میں تمام برادریوں میں برابری کا خواہاں ہے، اور دنیا بھی اس کو دیکھنا چاہتا ہے،بھارتی شہریت بل پر تشویش ہے، اقلیتوں کا احترام چاہتے ہیں، بھارتی آئین کے مطابق بھی اقلیتوں کو حقوق ملنے چاہئے، تمام ممالک بھارت میں مذہبی آزادی چاہتے ہیں.

ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ممبئی کی فائیو سٹار ہوٹلز کو اڑانے کی دھمکی پر کھلبلی مچ گئی

ٹرمپ میرے خواب میں آئے ،بھارتی شہری نے ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ایسا کام کیا کہ سب حیران

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24 اور25 فروری کو بھارت کے دورہ پر آرہے ہیں۔ امریکی صدر کے دورہ کے دوران ان کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ شیڈول کے مطابق ٹرمپ پہلے احمد آباد جائیں گے اور 25 فروری کو دہلی آئیں گے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی امریکی مہمان کی میزبانی کریں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ کا بھارت کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد کے سبب گجرات میں بڑے پیمانے پر تیاریا ں چل رہی ہیں۔ وہ گجرات کے سابر متی آشرم جائیں گے اور موتیرا اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتوں میں کشمیر پر ثالثی کی پیشکش بھی کر چکے ہیں، جس کا بھارت نے جواب دینے کی بجائے اسے مسترد کر دیا تھا.

ٹرمپ کا بھارت میں استقبال کیوں‌ ہو گا؟ نیویارک ٹائمز نے مودی سرکار کو بے نقاب کر دیا

Leave a reply