صدر مملکت آصف علی زرداری سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ہوئی،

ملاقات میں پاکستان میں بحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمد عبدالقادر بھی موجود تھے، اس موقع پر صدر مملکت آصف زرداری کاکہنا تھا کہ پاکستان بحرین برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ پر مبنی ہیں،پاکستان بحرین تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے ، دونوں ممالک کے مابین بہترین تعلقات کو باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے،پختہ یقین ہے کہ پاکستان میں ایک خوشحال ملک بننے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے ، ملک مزید مضبوط ہو گا ،

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے صدر مملکت کو دوسری مرتبہ عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی،اور کہا کہ امید ہے کہ پاکستان صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں آگے بڑھے گا، پاکستان اور بحرین کے درمیان بہترین دفاعی تعاون ہے ،کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے تعاون پر اظہارِ تشکر بھی کیا،کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے پاکستان کیلئے بحرین کی حمایت جاری رکھنے کا بھی اعادہ کیا

جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے صدر مملکت کو بحرین کے دورے کی دعوت دی،صدر مملکت نے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کے دورے ، مبارکباد پر شکریہ ادا کیا

مریم نواز کا کوٹ لکھپت جیل کا دورہ، قیدی خواتین کے ساتھ روزہ افطار کیا

عوام کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانا ہمارا فرض ہے، کسی پر احسان نہیں،مریم نواز

مریم نواز کا ”نیا پاکستان“ نامی ایک اکاؤنٹ کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم

طلبہ کو نصابی کتابوں کی فراہمی میں تاخیر پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار برہمی

میرے قتل کی سپاری دی گئی ،شواہد موجود ہیں،شیر افضل مروت کا مریم نواز پر سنگین الزام

مجھے اپنی جماعت میں جگہ بنانے کیلئے بارہ برس بہت زیادہ محنت کرنا پڑی،مریم نواز

پاکستانیوں کو خادم مل گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

Shares: