آزادی اظہار رائے اور صحافیوں کے حقوق کی مدد کے لیے پاکستان بار کونسل اسلام آباد کا مستحسن قدم

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطاق ، پاکستان بار کونسل اسلام آباد نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں پاکستان میں میڈیا پر پابندیوں اور قدغنوں کو یکسر مسترد کردیا ہے . انہوں نے کہا کے پاکستان میں میڈیا پرسنز کے لیے اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادار کرنا مشکل سے مشکل بنایا جارہا ہے . خصوصا سائبر لا کے تحت سخت قوانین بنا کر تنقیداور اختلاف رائے کا دروازہ بھی بند کیا جارہا ہے . مثبت تنقید جمہوری معاشرے خوبصورتی اور انسانی حقوق کی اولین ترجیح ہے ، موجودہ حکومت اس پر بھی قدغنیں لگاکر آزادی اظہار رائے کے رستے مسدود کر رہی ہے .
پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین جناب عابد ساقی نے اس سلسلے میں وکلا کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو صحافیوں کے حقوق کے دفاع کے لیے فری خدمات دے گی اور لاء کورٹ میں ان کے حقوق کے لیے مدد کرنے کے لیے بلا معاوضہ تیار رہے گی

اس سلسلے میں‌باڈی کسی بھی متاثر صحافی کو قانونی مدد کے لیے فری خدمات مہیا کرے گی.

Shares: