پاکستان بارکونسل نے احتجاج کی دھمکی دے دی

0
31

اسلام آباد:وکلا نے احتجاج کی دھمکی دے دی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان بار کونسل کی طرف سے جمعرات کے دن ملک بھر میں وکلا کے خلاف مقدمات قائم کرنے کے خلاف احتجاج کی کال دے دی گئی ہے

ادھر اس حوالے سے پاکستان بارکونسل کی طرف سے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایف 8 کچہری میں ہونے والے واقعہ کےبعد جس طرح سی ڈی اے حکام اورانتظامیہ کی طرف سے وکلا کے خلاف سخت فیصلے کیئے گئے ہیں وہ ناقابل قبول ہیں

 

اس پریس ریلیز میں کہا گیا ہےکہ جووکلا اس غنڈہ گردی میں‌شامل نہیں تھے ان پر سے مقدمات ختم کئے جائیں اورسی ڈی اے کی طرف سے وکلا کے جو چیمبرزگرائے گئے ہیں ان کی تعمیر کی جائے

 

اس پریس ریلیز میں اسلام آباد انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان بارکونسل کی طرف سے دئے گئے مطالبات کو 28 فروری تک منظورکرلیں ورنہ پھرملک بھر میں سخت احتجاج کیا جائے گا

Leave a reply