کراچی : پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سلیکٹر اورسابق کوچ و منیجر قومی باسکٹ بال ٹیم وفات پاگئے،اطلاعات کے مطابق آج کراچی میں پاکستان کی ایک اہم اورممتازشخصیت قضائے الہی سے وفات پاگئی ہے ،

ذرائع کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس نے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سلیکٹر اور سابق کوچ و منیجر قومی باسکٹ بال ٹیم عبدالناصر وفات پا گئے

باغی ٹی وی کے مطابق سید عبدالناصر 20 جنوری کو کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے،عبدالناصر کی عمر 64 برس تھی، ڈائو میڈیکل اسپتال اوجھا کیمپس میں زیر علاج تھے

ذرائع کےمطابق کچھ دن قبل انکے بھائی بھی اسی مرض سے لڑتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوگئے تھے

Shares: