پاکستان بازار میں جون سے اغوا ہونے والے 13 سالہ بچے کو پولیس تاحال بازیاب نہ کراسکی

اغوا ہونے والے بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ 24 جون سے میرا بچہ لاپتہ ہے جس کی ایف آئی آر پاکستان بازار میں درج کرائی تھی. اس وقت کے تفتیشی افسر ظفر اقبال نے میرے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا ہے بلکہ تمام شواہد ہی مٹادیئے ہیں. انہوں نے کہا کہ ملزمان کی نشاندہی کرانے کے باوجود تفتیشی افسر نے ملزمان کو پکڑنے کے بجائے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کرادی ہے.

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا کیس اے وی سی سی ٹرانسفر کرایا ہے جہاں کے تفتیشی افسر جاوید جلبانی میرے بچے کو ایدھی سینٹر اور اسپتالوں میں ڈھونڈ رہا ہے

ملزمان کے نام دینے کے باوجود جاوید جلبانی کہتا ہے کہ ملزمان کے ساتھ بیٹھ جاؤ اور ان کی بات مان لو، آپ کا بچہ کسی ہوٹل پر بیٹھا مل جائے گا
ان کا کہنا ہے کہ مجھے پولیس پر اعتماد نہیں رہا، میں آرمی چیف سے اپیل کرتی ہوں کہ میرا بچہ بازیاب کرایا جائے

Comments are closed.