لاہور:پاکستان نےبنگلہ دیش کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ، کرکٹ کے میدان سے آنے والی خبروں کےمطابق ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت تیسرے ایک روزہ میچ میں قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم کو 7 رنز سے شکست دےکر 3 میچوں پر مشتمل سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔
کون ہو گا فاتح ، پاکستان اورآسٹریلیا تیسرے ٹی ٹوینٹی میں آج اہم میچ
باغی ٹی وی کے مطابق کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں بنگلہ دیش انڈر 16 کی پوری ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 165 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان نعیم احمد نے 45 رنز بنائے۔ جواب میں میزبان ٹیم نے 27.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے تھے کہ کم روشنی کے باعث میچ روک دیا گیا۔
سکھ یاتری پاکستان آ سکتے ہیں تو بھارتی ٹینس ٹیم کیوں نہیں ؟پاکستان نے سخت موقف اپنا لیا
بنگلہ دیش انڈر 16کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 2 کے ابتدائی اسکور پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد مہمان ٹیم دباؤ کا شکار ہوگئی اور پوری ٹیم 30.3 اوورز میں 165 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان نعیم احمد 45 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ بنگلہ دیش انڈر 16 ٹیم کے 5 کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکے۔ قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی جانب سے علی اسفند نے 3 جبکہ احمد خان، اسماعیل اور محمد شہزاد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
بنگلہ دیش کو روہت شرما کی جارحانہ بیٹنگ کے سبب 8وکٹوں سے شکست
166رنز کے تعاقب میں محمد شہزاد اور علی حسن پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے میزبان ٹیم کو 61 رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا۔ عباس علی کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد رضوان محمود اور محمد وقاص نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کے لیے 62 رنز کی شراکت قائم کی۔ دونوں کھلاڑی 34،34 رنز بنا کر ٹاپ اسکوررز رہے۔
ورلڈاسنوکر چیمپئن شپ: آصف کی عمدہ کارکردگی جاری، کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے 27.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے تھے کہ کم روشنی کے باعث میچ کو روک دیا گیا۔ ڈی ایل ایس میتھڈ قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے 7 رنز سے فتحیاب قرار دیا گیا۔