پاکستان نےزمبابوے کوتیسرےٹی20 میں شکست دیکرسیریز جیت کرپریشانی کےعالم میں پاکستانیوں کوخوش کردیا

0
41

ہرارے: پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے ٹی 20 میں شکست دیکر سیریز جیت کرپریشانی کے عالم میں پاکستانیوں کوخوش کردیا ،اطلاعات کے مطابق تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 24 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے جیت لی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز شرجیل خان اور محمد رضوان نے کیا لیکن شرجیل خان 15 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 18 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

شرجیل خان کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم وکٹ پر آئے اور انہوں نے محمد رضوان کے ساتھ مل کر ٹیم کے اسکور میں 126 رنز کا اضافہ کیا اور اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ففٹیز بھی مکمل کیں۔

 

 

بابر اعظم 52 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے جبکہ فخر زمان پہلی ہی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، محمد رضوان 60 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 91 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، زمبابوے کی جانب سے لیوک جونگوے نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بناسکی، ویزلی مدھویرے 59رنزبناکرنمایاں رہے جب کہ تاڈی وناشے مارومانی 35 اوربرینڈن ٹیلرنے 20 رنزبنائے۔

پاکستان کی جانب سےحسن علی نے18رنزدے کر4 وکٹیں حاصل کی،حارث رؤف نے2 اور محمدحسنین نےایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔ٹیم کے لیے شان دار کارکردگی پر حسن علی کومیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ محمد رضوان کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا.

 

 

خیال رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے محمد رضوان اور باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت زمبابوے کو پہلے ٹی20 میچ میں 11 رنز سے شکست دی تھی۔

تاہم دوسرے میچ میں زمبابوے نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں باؤلرز کی شان دار کارکردگی کی مدد سے پاکستان کی پوری ٹیم کو صرف 99 رنز پر آؤٹ کرکے باآسانی 19 رنز سے شکست دے دی تھی۔

تیسرے میچ کے لیے قومی ٹیم میں شرجیل خان، سرفراز احمد اور حسن علی کو ٹیم میں موقع دیا گیا تھا۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں:

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)،شرجیل خان، سرفراز احمد، فخر زمان، محمد رضوان، محمد حفیظ، فہیم اشرف، حسن علی، محمد حسنین، حارث رؤف، شرجیل خان اور عثمان قادر

زمبابوے: سین ولیمز (کپتان)، ویزلے مدہیورے، تدیوَناشے مرومانی، رائن بَرل، ریجِس چاکبوا، لیوک جونگوے، ویلنگٹن مساکڈزا، بلیسنگ مزربانی اور رِچرڈ نراوا، تریسائیمساکنڈا

Leave a reply