سفارتی کامیابی:پاکستان ایک بار پھر کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کیلئے تنظیم کا ممبر منتخب
اسلام آباد : پاکستان ایک بار پھر کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کیلئے عالمی تنظیم او پی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹیو کونسل کا ممبرمنتخب ہوگیا۔اطلاعات کےمطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس عالمی تنظیم میں دو سال کیلئے ممبر منتخب کیا گیا ہے،25سے29نومبر کو دی ہیگ میں ہونے والی کانفرنس میں پاکستان کی تائید ہوئی۔کیمیائی ہتھیاروں کے ارتقا، پیداوار، ذخیرہ اور استعمال کی ممانعت پر اور ان کی تباہی پر یہ تنظیم برائے ممانعت کیمیائی ہتھیار کے زیر انتظام ہے
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ پاکستان اوپی سی ڈبلیو کا فعال رکن رہا ہے، پاکستان کنونشن کے مقاصد اور اس کے فروغ کیلئے کوششیں بھی کرتا رہا ہے. پاکستان1997 سےممبرکی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس سے قبل بھی او پی سی ڈبلیو کے معمول کے معائنے کی میزبانی کرتا رہا ہے, او پی سی ڈبلیو پاکستان کی کاوشوں پر اطمینان اور تعریف کا اظہار کرتا رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ ایگزیکٹو کونسل میں پاکستان کا دوبارہ انتخاب او پی سی ڈبلیو کے کردار کو مستحکم کرنے اور اہداف کو فروغ دینے میں عزم کی گواہی ہے۔او پی سی ڈبلیو کیمیائی ہتھیاروں کے ضابطے کے لیے ایک معاہدے کا نام ہے، جو کیمیائی ہتھیاروں کی پیداوار، ذخیرہ اور استعمال کو غیر قانونی بناتا ہے.