بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مکمل یا محدود جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے اسی لئے اس نے درپردہ جنگ کا سہارا لے رکھا ہے۔

بھارتی لوک سبھا میں کرگل جنگ کی بیسویں برسی کے سلسلے میں بولتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے مذکورہ جنگ میں ہلاک ہوئے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر دفاع نے کہا”ہمارا ہمسایہ ملک(پاکستان) بھارت کے ساتھ نہ مکمل جنگ لڑسکتا ہے اور نہ محدود جنگ۔ا±س نے درپردہ جنگ چھیڑ رکھی ہے”۔اس موقع پر وزیر اعظم نریندرمودی اور وزیر داخلہ امت شاہ بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں بالاکوٹ میں بھارت نے سرجیکل سٹرائیک کا دعوی کرتے ہوئے 300لوگوں کو مارنے کا دعوی کیا تھا۔ لیکن بھارت اس دعوے کو ثابت نہ کر سکا۔ اس کے جواب میں پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے تھے۔بھارت نے گذشتہ برس بھی سرجیکل سٹرائیک کا دعوی کیا تھا۔ پوری دنیا نے بھارت کے اس دعوے کو تسلیم نہیں کیا ۔

Shares: