پاکستان نے چین سے بڑی مقدار میں کورونا ویکسین کی خریداری کرلی

0
51

اسلام آباد:پاکستان نے چین سے بڑی مقدار میں کورونا ویکسین کی خریداری کرلی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے چین سے بڑی مقدار میں کورونا ویکسین کی خریداری کرلی ،

ذرائع کےمطابق چین سے خریدی جانے والی ویکسین میں سائینوفارم، سائینوویک اور کین سائینو شامل ہیں۔

اس حوالے سے قوامی ادارہ صحت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کوروناویکسین کی خریداری چین سے کی گئی ہے، 2کروڑ75لاکھ سے زائد ڈوز خریداری کے معاہدے طے پائے ہیں۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ چینی کمپنیز سے خام مال اور تیار کورونا ویکسین کی خریداری کی گئی ہے۔ سائینو فارم کی 2 کروڑ 30لاکھ ڈوز کی خریداری کا معاہدہ طے پایا ہے ،سائینوفارم پاکستان کودسمبرتک مرحلہ وارویکسین فراہم کرے گی

قومی ادارہ صحت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جبکہ کین سائنو سے 20 لاکھ سے زائد تیار ویکسین اور خام مال کامعاہدہ طے پایا۔

پاکستان نے سائنو ویک سے ویکسین کی 25 لاکھ ڈوز خریداری کی ہے۔ 9 جون کو وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 1 ارب ڈالر کی منظوری دی گئی تھی،

ذرائع کے مطاب قاجلاس میں 1ارب ڈالر کی کین سائنو،سائنوفارم،سائنو ویک ،فائزر ویکسین خریدنے کا فیصلہ کیا گیا

Leave a reply