اسلام آباد: بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کو ہتھیانے کے بعد پاکستان نے بھی اپنا ردعمل ریکارڈ کراتے ہوئے بھارت سے تعلقات منقطع کرنےکا فیصلہ کیا ہے اس فیصلے کے بعدپاک بھارت تجارتی سرگرمیوں کے تعطل سے بھارتی متعدد ایسی اشیا سے محروم ہو جائیں گے جو انہیں بہت پسند و مرغوب ہیں۔ ان سب میں سے بھارت میں مقبول ترین سوغات پاکستان کے آم ہیں جن کو بھارتی بڑے شوق سے چوپتے ہیں.
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی باہمی تجارت کے مطابق پاکستان سے بھارت بھیجی جانے والی اشیا میں 2016-17 کی نسبت 2017-18 میں اضافہ ہوا تھا۔اعداد و شما رکے مطابق 2016-17 میں پاکستان نے بھارت کو 455.5 بلین امریکی ڈالرز کی اشیا درآمد کی تھیں جو 20107-18 میں بڑھ کر 488.5 بلین ڈالرز کی ہوگئی تھیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستانی آم کی بھارت میں بہت مانگ ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ صرف 2017 میں ہندوستان نے 63 کروڑ روپے کے پھل پاکستان سے منگوائے تھے۔ پاکستان سے بھارت جانے والی مقبول عام اشیا میں تربوز، خشک میوہ جات، آم، سمینٹ، چمڑے کا سامان، ملتانی مٹی، نمک، سلفر، پتھر، چونا، تیل، طبی آلات، عینکیں اور پٹرولیم اشیا شامل ہیں۔
پاکستان سے بھارت جانے والی دیگر اشیا میں دستیاب اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ پاکستان سے بھارت سوتی کپڑا، اسٹیل اور تانبہ جاتا ہے۔ چینی سے تیار ہونے والی بچوں کی کنفیکشنری بھی پاکستان سے ہی منگوائی جاتی ہیں۔
اس حوالے سے دوسرا دلچسپ امریہ ہے کہ مشہور پاکستانی برانڈ ’جے ڈاٹ‘ (جنید جمشید) کے تیار کردہ کرتے بھارتیوں میں بہت مقبول ہیں اور وہ انتہائی ذوق و شوق سے خریدتے و پہنتے ہیں۔ جے ڈاٹ کے کرتے بھارتی ایک دوسرے کو تحفتاً بھی پیش کرتے ہیں۔اس کے علاوہ بھارت میں لاہور کے تیار کردہ پشاوری سوٹ کی بہت مانگ ہے اور پشاوری چپل کے تو بھارتی دیوانے بتائے جاتے ہیں۔








