اسلام آباد :پاکستان نےجمال خاشوگی کے قتل سےمتعلق امریکی رپورٹس کوسعودی عرب کے خلاف چال قراردیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے جمال خاشوگی کے قتل سے متعلق امریکی انٹیلی جینس رپورٹس کو سعودی عرب کے خلاف ایک چال قراردیتے ہوئے اسے من گھڑت قرار دیا ہے

پاکستان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمال خشوگی کے قتل سے متعلق امریکی رپورٹس کا جائزہ لیا ہے جس میں‌ کہانی گھڑی گئی ہے اس کے علاوہ اس میں کچھ بھی نہیں‌

پاکستان نے اس حوالے سے اپنا ردعمل جاری کرتےہوئے کہاہےکہ سعودی حکومت نے جمال خاشوگی کے قتل کو "مکروہ جرم” اور "مملکت کے قوانین اور اقدار کی صریح خلاف ورزی” قرار دیا ہے۔

پاکستان نے کہا کہ پہلے بھی سعودی عرب نے اس سلسلے میں جمال خاشوگی کےقتل میں مدد کرنے والوں کے خلاف سخت فیصلے کیئے اب بھی سعودی عرب یہی چاہتا ہے کہ ذمہ داران کا تعین ہوجائے

پاکستان اس سلسلے میں سعودی کوششوں کو تسلیم کرتا ہے اور سعودی عرب مملکت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ پاکستان سعودی عرب میں قانون کی حکمرانی ، قومی خودمختاری کا احترام ، اور تمام ریاستوں کے ذریعہ انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کی پاسداری پر زور دیتا ہے۔

Shares: