کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کا ایک اوراعزاز:بابراعظم ICC پلیئرآف دی منتھ کیلئےنامزد

ئی سی سی نے دسمبر 2022ء کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کھلاڑیوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، انگلینڈ کے ہیری بروک اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔

بابراعظم (پاکستان)
بابراعظم نے دسمبر کے مہینے میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا، بابراعظم نے دسمبر میں چار ٹیسٹ میچز میں حصہ لیا جس میں انہوں نے کپتانی کے دباؤ کے باوجود تسلسل کیساتھ رنز بنانے کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ ان میچز میں انہوں نے دو سنچریاں اور تین نصف سنچریاں اسکور کیں۔

پہلی ٹیسٹ سنچری پر مبارکباد:عبوری چیف سلیکٹرشاہد آفریدی کا زبردست خراج تحسین

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں بابر نے پاکستان کی پہلی اننگز میں وکٹ پر 6 گھنٹے طویل قیام کیا اور 161 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ بابراعظم نے دسمبر کے مہینے میں 65.37 کی اوسط سے 523 رنز اسکور کیے۔

ہیری بروک ( انگلینڈ)
انگلینڈ کے ہیری بروک نے پاکستان کیخلاف تین ٹیسٹ میچز مین شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور پورے دسمبر میں 93.60 کی حیران کن اوسط سے 468 رنز بنائے۔

رمیز راجہ کا پی سی بی دفتر میں رہ جانے والی ذاتی اشیا وصول کرنے سے انکار

ٹریوس ہیڈ (آسٹریلیا)
آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نے دسمبر میں چار ٹیسٹ میچز میں ایک سنچری کی بدولت 91 کی اوسط سے 455 رنز بنائے، اس کے ساتھ ساتھ ویسٹ انڈیز کے خلاف دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔

ادھرکراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور کیویز کو گرین کیپس پر 257 رنز کی مجموعی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔

نیوزی لینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان کے 216 رنز بنا لیے ہیں، ٹام بلنڈل 58 اور بریسویل 36 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

ٹام لیتھم 62 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے جبکہ کین ولیمسن 41 رنز پر ابرار احمد کی بیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ حسن علی نے ہنری نکولس کو 5 رنز پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

Comments are closed.