باغی ٹی وکی رپورٹ کے مطابق پرائم منسٹر پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ ، وزیراعظم آفس کی جانب سے پاکستان سیٹیزن پورٹل کے ماہانہ اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے
پاکستان سیٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 28 لاکھ تک جا پہنچی ،15لاکھ شہریوں نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر اظہار خیال کیا، لاکھوں شہریوں نے سیٹیزن پورٹل کے ذریعے ریلیف ملنے کی تصدیق کردی ۔
پاکستان سیٹیزن پورٹل کو عوام میں مسلسل پزیرائی حاصل ہے، وزیراعظم آفس کے مطابق اندراج شدہ شکایات کی تعداد23 لاکھ جبکہ حل شدہ شکایات کی تعداد 22 لاکھ تک پہنچی، ٭ پنجاب کی 1,038,351 ,شکایات میں سے 976,482 حل کی جا چکی ہیں۔ وفاق کی 875,026شکایات میں سے 781,094شکایات اپنے اختتام کو پہنچی
خیبر پختونخوا میں۔ 266,276، سندھ میں 149,898، بلوچستان کی 20,031 شکایات حل کی گئیں۔ رجسٹرڈ ممبران کی تعداد کے ساتھ ساتھ عوامی اعتماد کی بدولت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیو کی آواز سیٹیزن پورٹل بن چکا ہے،161,681اوورسیز پاکستانیو کی جانب سے پاکستان سیٹیزن پورٹل کا موثر استعمال کیا گیا،
وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میںشکایت درج کروا دی
آزادی تک کشمیر کا کیس لڑوں گا،مولانا صرف ڈیزل کے پرمٹ پر بک جاتے ہیں، وزیراعظم
اوورسیز پاکستانیوں کی 107,555 شکایات کا بروقت ازالہ کیا گیا،سب سے زیادہ تاخیر شدہ شکایات کا تعلق سندھ سے ہے جن کی کل تعداد 10,000 ہزار ہے۔ پورٹل ایپ پر شکایات کو لے کر صوبائی کارکردگی کا موثر جائزہ، 45 فیصد کے ساتھ خیبر پختونخوا سرِفہرست ہے ،پنجاب میں 38 فیصد، بلوچستان میں 35 فیصد عوام کا شکایات کے حل پر اطمینان کا اظہارکیا،
سٹیزن پورٹل پربیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے کتنی شکایات درج کروائیں؟
کرپشن ،فراڈ کے خلاف اب سٹیزن پورٹل پر بھی ہو گی شکایت درج، وزیراعظم کا بڑا حکم
پاکستان سٹیزن پورٹل ،عوامی شکایات حل کرنے میں کوتاہی، وزیراعظم کا بڑا حکم
وفاقی اداروں کی کارکردگی میں وزارت ماحولیات 57 فیصد عوامی اطمینان کے ساتھ سب سے آگے ہے
وزیراعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل سیل کے بارے میں بھی آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ لوگوں کو سٹیزن پورٹل استعمال کرنے کے لیےشعور دیا جائے ،سٹیزن پورٹل ذاتی طور پر مانیٹر کر رہا ہوں یہ ایسا ذریعہ ہے کہ عوامی عہدوں پر بیٹھے لوگوں تک پہنچنے کیلئے کسی بیورو کریٹ یا سیاسی سفارش کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ درحقیقت یہ عوامی طاقت کی سچی ترجمانی اور نیا پاکستان ہے۔
واضح رہے کہ سٹیزن پورٹل پر شکایات درج کروانے کا تیز رسپانس دیکھنے میں آیا ہے، مختلف لوگوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ یہاں شکایت درج کروانے پر بہت جلد عمل درآمد کیا جاتا ہے.
وزیرا عظم عمران خان کی جانب سے عوامی شکایات اور تجاویز براہ راست سننے کے لیے ’پاکستان سٹیزن پورٹل‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا ہے۔ اس شعبے کا دفتر وزیرا عظم آفس ہی میں بنایا گیا ہے جس کے ذریعے عوام اپنی شکایات اور تجاویز (مشورے) براہ راست وزیرا عظم آفس کو بھیج سکتے ہیں ،گی اور قابل عمل تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ پاکستان سٹیزن پورٹل کے لیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جا رہا ہے
وزیراعظم پورٹل پر درخواست دیں، اگر کوئی نہیں سنتا تو پھریہاں آجائیں،عدالت کے کیس میں ریمارکس