لاہور:مقبوضہ کشمیر کو ہتھیانے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور دونوں ملک کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نبٹنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں. پاکستان نے بھی بھارتی جارحیت کو بھانپتے ہوئے جوابی حکمت عملی ترتیب دے دی ہے ، حالات کے پیش نظرپاکستان نے اپنے فضائی روٹس تبدیل کردیئے ہیں .
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نےنیانوٹم جاری کردیا۔ اس نئے نوٹم میں ہدایت کی گئی ہےکہ طیارےفضائی راستوں پرصبح سات بج کر 45 منٹ سےشام چاربجے تک 46 ہزارفٹ سے نیچے فلائنگ نہیں کریں گے۔ افغانستان سے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونےطیاروں کو بھی متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کردی گئی۔یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کے فضائی راستے پہلے بھی بند کررکھے تھے . لیکن چند دن قبل عالمی مطالبات اور بھارتی درخواست پر دوبارہ کھول دیئے تھے .