پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں پیر مہراج الدین کے قتل کی شدید مذمت،بھارت کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوچکے

0
28

اسلام آباد :پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں پیر مہراج الدین کے قتل کی شدید مذمت،بھارت کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوچکے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں پیر مہراج الدین کے قتل کو دہشت گردی کا تازہ واقعہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کے مطابق دنیا کورونا وائرس کی وبا کے خلاف نبردآزما ہے اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بدترین تشدد کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج بڈگام میں بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں پیر مہراج الدین کا قتل دہشت گردی کا تازہ واقعہ ہے۔

دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ بھارت کشمیریوں عوام کے ارادوں کو توڑ سکتا ہے اور نہ ہی کبھی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے انمول حق کو حاصل کرنے کے عزم کو دبانے میں ہی کامیاب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جرائم پر اس کا محاسبہ کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر کی طرح مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے جبکہ پاکستان کی جانب متعدد مرتبہ بھارت سے مطالبہ کرچکا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے رکاوٹیں ختم کرے تاکہ مقبوضہ وادی میں کیسز کی تعداد معلوم ہوسکے اور انہیں ضروری اجناس اور ادویات فراہم کی جاسکیں۔

6 مئی کو مقبوضہ جموں اور کشمیر کی انتظامیہ نے جموں کے تین اضلاع اور پوری وادی کشمیر کو کورونا وائرس سے شدید متاثرہ علاقہ یا ریڈ زورن قرار دے دیا تھا۔بھارت کی وزارت صحت نے 3 اضلاع سری نگر، باندی پورہ، اننت ناگ اور شوپیاں کو ریڈ زورن سے قرار دیا تھا۔

3 مئی کو بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں بھارتی فوج اور پولیس کی جانب سے شروع کیے گئے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ حملے میں کرنل سمیت 5 بھارتی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے.

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہنڈوارہ میں رجواڑ کے مقام پر پولیس کی جانب سے مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا تھا تاہم اس دوران ہونے والے حملے میں بھارتی فوج کے کرنل، میجر سمیت 5 اہلکار ہلاک ہوگئے، جن کی شناخت کرنل آشوتوش شرما، میجر انوج، لانس نائیک، رائفل مین اور پولیس سب انسپکٹر شکیل قاضی کے ناموں سے ہوئی تھی.

بعدازاں 6 مئی کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج سے جھڑپ میں حزب المجاہدین کے کمانڈر ریاض نائیکو ساتھی سمیت جاں بحق ہو گیا تھاکشمیر کے آئی جی پولیس وجے کمار نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا تھا کہ وہ ایک گھر میں پھنس گئے تھے اور ایک مسلح تصادم کے دوران وہ اور ان کا ساتھی مارا گیا۔

Leave a reply