راولپنڈی :پاکستان کا کروز میزائل ’رعد 2‘ کا کامیاب تجربہ؛سمندرہویا فضا،پہاڑہوں یا میدان،600 کلومیٹردشمن کا علاقے کو ملیا میٹ کردےگا ، اطلاعات کے مطابق افواج پاکستان کے ترجمان ادارےآئی ایس پی آرنے قوم کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی بہادرافواج نے اللہ کے فضل سے آج "رعد 2” کا کامیاب تجربہ کیا ہے ،
پاکستان کا کروز میزائل ’رعد 2‘ کا کامیاب تجربہ؛سمندرہویا فضا،پہاڑہوں یا میدان،600 کلومیٹردشمن کا علاقے کو ملیا میٹ کردےگا ، آئی ایس پی آر نے قوم کوخوشخبری سنادی pic.twitter.com/0tt5G1Fcn5
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) February 18, 2020
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے کروز میزائل ’رعد 2‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے، میزائل میں جدید ترین گائیڈنس اور نیوی گیشن سسٹم نصب ہے اور یہ 600 کلومیٹر تک کے فاصلے پر زمین اور سمندر میں اپنے ہدف کو آسانی سے نشانہ بناسکتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے ترجمان نے اہل پاکستان کو اس میزائل کی خوبیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کا یہ "رعد 2″میزائل دشمن کے علاقے میں خواہ وہ سمندر ہویا فضا، پہاڑ ہوں یا میدان 600 کلومیٹرکے علاقے کو ملیا میٹ کردے گا
’رعد 2‘ کے تجربے کے موقع پر ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی بھی موجود تھے۔ کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر انہوں نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے بھی مبارکباد دی ہے۔